data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں احتساب و انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) کی کارروائی کے دوران مختلف وزارتوں اور اداروں کے 17 سرکاری اہلکاروں کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار اہلکاروں پر رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خورد برد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اتھارٹی کے بیان کے مطابق وزارت صنعت و معدنی وسائل کے ایک اہلکار نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کی کمپنی کو غیر قانونی طور پر کرشر لائسنس جاری کرنے کے لیے مبینہ طور پر 16 لاکھ سعودی ریال رشوت لی۔ایک اور سعودی شہری کو 85 ہزار ریال وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار ریال کی طے شدہ رشوت کا حصہ تھا، تاکہ ایسی زرعی زمین کے خلاف ڈمولیشن آرڈر منسوخ کرایا جاسکے جس کی کوئی ملکیتی دستاویز موجود نہیں تھی۔ اسی علاقے میں دو بلدیاتی اہلکاروں کو بھی اسی نوعیت کی رشوت لینے پر حراست میں لیا گیا۔ایک اور کیس میں ایک گورنریٹ میونسپلٹی کے ملازم کو 1 لاکھ 95 ہزار ریال رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو اس نے ایک تجارتی ادارے کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کے بدلے میں وصول کیے تھے۔اسی طرح وزارتِ دفاع کے ایک افسر کو بھی گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر خواتین سے ملازمت دلانے کے وعدے پر رقم وصول کرتا تھا۔نزاہہ نے مزید بتایا کہ زکوٰة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ایک اہلکار کو ائیرپورٹ پر متعدد کسٹم خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد حراست میں لیا گیا۔اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نزاہہ بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے مشن پر قائم ہے اور جو بھی سرکاری عہدے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرے گا اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، چاہے وہ عہدہ چھوڑ چکا ہو۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی: مریم نواز شریف

--فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے 6عرب حکومتی امتیازی ایوارڈز جیت لیے
  • پنجاب کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ، ڈرافٹ تیار کرلیا گیا
  • 2025 میں روزانہ 5 لاکھ سے زائد فائلوں میں سائبر خطرات کا پتہ لگا
  • یہ فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے، جمہوریت ختم ہوچکی ہے،اسد قیصر
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • صوبے میں رشوت، بدسلوکی و الزامات کی کوئی گنجائش نہیں: مریم نواز شریف
  • صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی: مریم نواز شریف
  • این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت، 2 افسران گرفتار
  • ایرانی کرنسی بحران کا شکار‘ ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال کاہوگیا
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ