چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار کے لیے تیار ہیں، سفیر پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
فائل فوٹو
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
’فیوچر سیکیورٹی سمٹ‘ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی عوام کی سلامتی کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو بین الاقوامی بارڈر کے طور پر لیا جانا تاریخی حقیقت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سلطان راہی کے بیٹے کی ہمایوں سعید اور ان کی فلم ’لو گُرو‘ پر تنقید
پاکستان شوبز کے لیجنڈ مولا جٹ اسٹار سلطان راہی کے بیٹے حیدر راہی نے لالی ووڈ سنیما کے سپر اسٹار ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔
ایک حالیہ پروگرام میں پاکستانی سنیما اور اداکاروں پر اظہار رائے کرتے ہوئے حیدر راہی کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو اگر فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار دیا جائے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ لوگ انہیں صرف ایک اچھے اور موزوں کردار میں ہی قبول کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے کردار کے مطابق کاسٹنگ کرنا بےحد ضروری ہے اور کاسٹنگ صحیح ہو تو یہ فلم کی کامیابی کی وجہ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
حیدر راہی نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہیں صرف اس لیے قبول کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مطابق کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لو گرو ایک ایک کاپی ہے، پہلے اسے بھارت میں کاپی کیا گیا جہاں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہاں یہ کام ہمایوں سعید نے کیا۔ حیدر راہی نے بتایا کہ میں نے ہمایوں سعید کو فلموں کے بارے میں تجاویز دی ہیں لیکن وہ ایسی ہی فلمیں بار بار کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ماہرہ خان نے ان کیساتھ ہیروئن کا کردار کیا تھا جس پر اداکارہ کو بھی عمر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں تنقید سے فرق نہیں پڑتا وہ صرف اپنا کام کر رہے ہیں۔