آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 981 ارب روپے کر دیا گیا، ٹیکس ہدف میں مزید کمی کیلئے سیلاب کے باعث نقصانات پر عالمی سطح کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹیکس فراڈ کیس کی ناقص تفتیش پر ایف بی آر گریڈ 17 کا افسر برطرف
ویب ڈیسک: ٹیکس فراڈ کیس میں ناقص تفتیش کرنے پر گریڈ 17 کے ایف بی آر افسر کو برطرف کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 12جعلی کمپنیوں کے خلاف 26مارچ 2024ء کو 238ارب 42کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج ہوا۔ میگا سیلز ٹیکس فراڈ میں آر ٹی او ون کے سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو نے سنگین کوتاہیاں کیں اور مقدمے کے 8روز بعد کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
کیس کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 55 دن تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ سنگین غفلت کے سبب مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
رپورٹ کے مطابق سینئر آڈیٹر کا عدالت میں پیش کردہ چالان بھی ملزمان کو سہولت فراہم کرگیا۔ ایف بی آر کے مطابق سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو پر برطرفی از سروس کا چارج عائد کردیا گیا ہے۔ سینئر آڈیٹر نے 6جعلی کمپنیوں کو 19کروڑ 70لاکھ روپے کے جعلی ریفنڈ جاری کیے۔ جعلی کمپنیوں سے غیر قانونی ریفنڈ کی مد میں 11کروڑ 74لاکھ روپے دوبارہ وصولی کرلیے۔ جعلی کمپنیوں سے غیر قانونی ٹیکس ریفنڈ کی مد میں مزید 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کی وصولی باقی ہے۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
Ansa Awais Content Writer