وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
عثمان طارق پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلمان علی آغا ٹی 20 انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹی 20 سکواڈ
قومی ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑی
فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم
ون ڈے سکواڈ
پاکستانی ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہو گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی نومبر تک نسیم شاہ
پڑھیں:
عمر ایوب کی نااہلی سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلے کا امکان
این اے-18 ہری پور کی نشست، جو عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نوید الرحمان نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 32 کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ ترک، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، اور صاحبزادہ حامد شاہ سمیت مختلف امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شہرناز عمر ایوب کو میدان میں اتارا گیا ہے، جن کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ہری پور کی یونین کونسل کے چیئرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کے کاغذات پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے، تاہم ریٹرننگ افسر نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بابر نواز کی نامزدگی برقرار رکھی۔
واضح رہے کہ یہ نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 9 مئی کے مقدمات میں سزا اور اس کے نتیجے میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اب اس حلقے میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جہاں شہرناز عمر ایوب اور بابر نواز خان کے درمیان سخت مقابلے کی فضا بن چکی ہے، اور سیاسی حلقوں کی نظریں اس اہم ضمنی انتخاب پر مرکوز ہیں۔