پاکستان نے جنوبی افریقا اور سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی جب کہ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہے۔
ون ڈے سیریز کا آغاز فیصل آباد میں 4 نومبر سے ہوگا جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منتخب اسکواڈز میں کئی اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے جب کہ نوجوان فاسٹ بولر عثمان طارق کو پہلی بار قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی واپسی ہوئی ہے۔ قیادت کے حوالے سے سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے اسکواڈ کے قائد ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، اور عثمان طارق شامل ہیں، جبکہ فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔
پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک شکار کیا۔