محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے 79سال مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل فوجی قبضہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین اور مستقل خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے 79سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے پر بھارتی دعوے کا کوئی قانونی، اخلاقی یا آئینی جواز نہیں ہے کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی قانون کے تحت ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بھارتی فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی نے جو 10لاکھ فوجیوں کے قریب ہے، خطے کو دنیا کے سب سے زیاد فوجی جمائو والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔ خط میں بھارتی حکومت کے مظالم کو اجاگر کیا گیا جن میں بلاجواز گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، قتل، تشدد اور بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیاں شامل ہیں۔

خط میں بھارت کی جانب سے سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو دبانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) جیسے کالے قوانین کے استعمال کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ نئی دہلی کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے نوآبادیاتی دور کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ محمود ساغر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نے جن پر دونوں ممالک نے باہمی اتفاق کیا تھا، تنازعہ کشمیر کو طول دیا ہے جس نے جنوبی ایشیا کو جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ رواں سال کے شروع میں پاک بھارت تصادم نے بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی برادری کی مسلسل بے عملی سے لاحق سنگین خطرات کو ظاہر کیا۔ خط میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ حق خودارادیت کی بنیاد پر تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی اخلاقی اور ادارہ جاتی ذمہ داری پوری کرے۔ محمود ساغر نے کہا وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں کے جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور خطے میں پائیدار امن اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیر پر بھارت اقوام متحدہ کے لیے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ