اسلام آباد:

متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقات علی خان نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے شفقات علی خان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر اپنی سفارتی مہارت سے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت دی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

پولینڈ کے نائب وزیر اعظم2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک :پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قائم ہونے جا رہا ہے، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلاف سکورسکی پاکستان پہنچ گئے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ وزیر خارجہ سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں ہوا تھا۔

 نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار اور رادوسلاف سکورسکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

 پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ دیں گے۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ کے نائب وزیر اعظم2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • اسلام آباد: امارات میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
  • فلسطین کے عوام پاکستانی بھائیوں کا خلوص اور حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر
  • فلسطین کےعوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر
  • اسحاق ڈار سے جاپانی سفیر کی ملاقات: تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور  
  • اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرملاقات کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
  • جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال