2025-07-25@22:40:17 GMT
تلاش کی گنتی: 203

«کھل کر»:

    خیبرپختونخوا میں حالیہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشن سے باہر لائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن کا معمہ: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پانچویں نشست کیوں گنوائی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باقاعدگی سے اسمبلی کے اندر سے باہر لائے گئے۔ پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈال کر اصل بیلٹ پیپر باہر پہنچایا، جس پر بعد میں نمبر اور نشان لگائے گئے۔ اس کے بعد وہ بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا گیا، جس نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لے آیا۔ یہ عمل سارا دن جاری...
    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی لوازمات کے استعمال پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او سندھ، میر روحل خان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کی نجی گاڑی پر فلیش لائٹ، ہوٹر یا جعلی نمبر پلیٹ (خواہ وہ سرکاری یا پولیس مونوگرام سے مزین ہو) پائی گئی تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ متعلقہ سپروائزری...
      سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط نہ کرانے کے باوجود 2 اراکین صوبائی اسمبلی شکیل خان اور طارق اریانی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اراکین اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے نام پر دستخط کرنے سے سختی سے روکا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ پارٹی پالیسی کے تحت ان کے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی دستخط نہ کرے۔ باوجود اس کے مشعال یوسفزئی نے سینیٹ کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    تھائی لینڈ تیزی سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین منزل بنتا جا رہا ہے۔ تاریخی مندروں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک، یہ ملک ثقافت، آرام اور ایڈونچر کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ اب جب کہ ویزا کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے، مزید پاکستانی سیاح اس خوبصورت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا رُخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزٹ ویزا کے لیے آن لائن درخواست کا عمل اور شرائط جولائی 2025 سے، پاکستانی شہریوں کے لیے تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینا لازمی ہو گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے 1 جنوری 2025 سے باقاعدہ طور پر اپنا ای-ویزا پورٹل...
    نیویارک سٹی کے میئر کے سوشلسٹ امیدوار اور فلسطین کے کھلے حامی ظہران ممدانی کے حالیہ مسجد دورے نے اسرائیل نواز حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کر دی ہے۔ بروکلن میں واقع ’’اسلامک سوسائٹی آف بے رج‘‘ میں ظہران ممدانی نے امام شیخ محمد البر کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی اور نماز کے بعد نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔ ممدانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آج اسلامک سوسائٹی آف بے رج میں جمعہ کی نماز ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔‘ تاہم امریکی میڈیا میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ امام شیخ محمد البر وہی عالم دین ہیں جنہوں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیر کے روز سینئر بیوروکریٹس کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کا تقریباً لامحدود راستہ کھول دیا، جب کہ بیک وقت انہی اداروں پر کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کر دیے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی یوں سمجھا جائے کہ وہ نوٹی فکیشن کبھی جاری ہی نہیں ہوا۔ 12 جون 2024 کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے میں (جو وفاقی کابینہ کی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں  نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف  کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن)سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کو 8جولائی کوعدالت طلب کرلیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے کہاکہ 2023ءکی فل کورٹ میٹنگ میں یہ اپیلیں ڈسٹرکٹ کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا، ہم نے صرف چیف جسٹس کو نوٹ لکھاتھا جس پر ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا، ڈویڑن بنچ نے ہائیکورٹ میں زیرالتوااپیلیں ضلعی عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ دو جونیئر ججز کا بنچ بنا کر تمام مقدمات واپس ضلعی عدالتوں کو بھیج دیئے گئے،جن ججز کے پاس اپیلیں زیرسماعت ہیں ان سے بھی رائے نہیں لی گئی۔ سول کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے ۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ روس، اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے صحافی کا سوال، کیا جواب دیا ؟ جانیے...
    بھارت کے خلائی مشن ’چندرایان-3‘ اور اسرو کی ساکھ کو شدید دھچکا، فیک نیوز پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فیک نیوز واچ ڈاگ نے ایک 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی قومی اور سوشل میڈیا پر چندرایان-3 کی کوریج ایک منظم ڈرامہ تھی، جس میں مصنوعی گرافکس، جعلی ویڈیوز اور اسٹیج شدہ کمانڈ سینٹرز کا سہارا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری فیک نیوز واچ ڈاگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خلائی ادارہ اسرو کی جانب سے چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کا...
    اطالوی فیشن ہاؤس پرادا نے نئے سینڈل کے ڈیزائن کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے بعد تسلیم کیا ہے کہ اس کا ذریعہ قدیم ہندوستانی کولھا پوری چپلوں سے متاثر ہے۔ یہ چپلیں بارہویں صدی سے مہاراشٹر میں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ ماہرین اور قانون سازوں کی جانب سے تنقید کے بعد’ پرادا‘ کے سی ایس آر سربراہ لورینزو برتیلی نے مہاراشٹر چیمبر آف کامرس کو لکھے گئے خط میں کہا: ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سینڈل، روایتی ہندوستانی دست ساز جوتوں سے متاثر ہیں، جن کی صدیوں پرانی وراثت ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی یار رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈلز نے میلانو میں منعقدہ فیشن...
    نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے۔ خود انحصاری اور ’’آتم نربھر‘‘ کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80 فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔ دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کےلیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر...
    سابق وفاقی وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی وقتی ہے، یہ محاذ کسی بھی وقت دوبارہ کھل سکتا ہے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے تو ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں اس لمحے سے نوازا، پاکستان کی بات سنی گئی اور اس کی سفارتی و عسکری ساخت بہتر ہوئی۔ خرم دستگیر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے قابل سفارتی مشن بیرون ممالک میں بھیجا جو بہت ہی قابل اور سنجیدہ لوگوں پر مشتمل تھا۔ یہ لوگ دنیا کی تاریخ سے آگاہ تھے۔ ’ہمیں ذوالفقار بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر اور نواز...
    جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شہرِ اقتدار میں جلد بازی اور ناقص منصوبہ بندی کا ایک اور نمونہ سامنے آ گیا۔ صرف 84 دن میں 4.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جناح اسکوائر پراجیکٹ بارش کی پہلی پھوار ہی برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے چند روز قبل اس منصوبے کا شاندار انداز میں افتتاح کیا تھا، تاہم جی-فائیو اور آبپارہ کی طرف مڑنے والی لوپ پہلی ہی بارش میں بیٹھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرینا چوک کے قریب سڑک میں بھی...
    واشنگٹن: مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ وِٹکوف کے اس بیان کو صدر...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکی ائیر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے،کئی گھنٹے کی بندش کے بعد قطر، کویت ، بحرین نے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔ امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان نہ کیے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، بحرین، کویت، مسقط اور دیگر ایئرپورٹس کی سیکڑوں پروازیں مختلف ائیرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔ دوحہ ائیرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا یا...
    ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ میں براہ راست اور واضح شریک ہوچکا، امریکی حملے ایران کیلئے اہداف میں اضافے کا سبب بنے، خطے میں اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں صیہونی حکومت کو بچانے کیلئے ایران پر حملہ آور ہوا، ایرانی مسلح افواج نیتن یاہو کو طاقت کے ساتھ سزا دیتی رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی آرمی چیف جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر حملے کیلئے ہمارے ہاتھ کھل گئے۔ عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہماری سرزمین پر 3 مقامات پر حملے کیے، ہم جواب دیئے بغیر نہیں بیٹھیں گے۔ ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ امریکا...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مزید فعال اور عملی حمایت کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ذریعے ایک اہم پیغام روسی صدر کو بھیجا ہے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی کھلی جارحیت کے پیش نظر روس سے فوری مدد اور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیلی جنگی جہازوں کی تہران اور فردو پر شدید بمباری، ایران نے بھی جواب میں میزائل برسا دیے سفارتی ذرائع کے مطابق ایران روس کی اب تک کی حمایت سے ناخوش ہے اور یہ...
    اسرائیل کے ساتھ جنگ اور پھر ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے روس سے مزید مدد اور حمایت کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہاتھوں ایک اہم پیغام روسی صدر کو بھیجا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کے خط میں امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بڑھتی ہوئی کھلی جارحیت کے مقابلے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فعال حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو روس کی اب تک کی حمایت پر مایوسی ہوئی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف روس کھل کر ایران کا ساتھ دے۔ تاہم ذرائع نے اس بات...
    برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا: "ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اب بھی نازک ہے اور خطے میں استحکام برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ اس بحران کا پُرامن حل نکالا جا سکے۔ ایران کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام...
    صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کردیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے، حالیہ جنگ اسلامی ممالک اور اسلام کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان، سعودیہ، عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے، حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے، امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی...
    برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے متعلق کسی بھی عمل کی سختی سے مخالفت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونا ایران کے اندر سے ردعمل کو جنم دیگا، یہ ایران میں انتہاء پسند جذبات کے ابھرنے کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا بکس کھل جائے گا۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کیا گیا تو انتہائی منفی ردعمل ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور پاکستان کو ایران کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوجانا چاہیے ہمیں کھل کر غزہ کا ساتھ دینا چاہیے، لبنان، عراق، شام اور اب ایران پر حملے ہوچکے اگلی باری پاکستان کی ہے۔ قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا ہوا نہیں پتا لیکن میرا خیال ہے ٹرمپ نے کہا ہوگا کہ پاکستان بھارت، ایران اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے مگر ٹرمپ نے یہ نہیں کہا ہوگا کہ فلسطین اور اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے، غیر مسلح مسلمان، خواتین بچے مررہے ہیں اس کا کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آبادکاکہنا ہےکہ  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پاکستان کو کھل کر ایران اور فلسطین کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ جو حملے لبنان، شام، عراق اور ایران پر ہوچکے ہیں، ان کے بعد اب اگلا ہدف پاکستان ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مولانا فضل الرحمن  نے کہا کہ اسرائیل کے ظلم و بربریت پر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، صرف گزشتہ دو دنوں میں ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں، مگر اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے ادارے محض نمائشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو کھل کر ایران اور اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اب ان بڑی طاقتوں کی “لونڈی” بن چکی ہے۔ ایران اگر اسرائیل کے حملوں کا جواب دے رہا ہے تو اس پر پابندی کی بات کی جاتی ہے، جبکہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مصلحت سے نکل کر اہلِ غزہ، فلسطینی عوام اور ایران کی حمایت میں کھڑا ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود ایک دوسرے کے...
    پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے ، فلسطین کے بعد شام، لبنان پر اسرائیل حملہ کرچکا ،ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، پاکستان میں صلاحیت ہے کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کرے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں جو جرم ہوتا تھا آج وہ کلچر بن گیا ہے، کوئی مہذب انسان اب بھتہ دیئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا یہ حالت ہو چکی ہے،...
    سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ایران اسرائیل کو جواب دے تو ایران کا ہاتھ روک لیا جاتا ہے، ہمیں خطے میں ایران کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں کھل کر اہلِ غزہ کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے۔  ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں کیا، کہا کہ میں معیشت کا ماہر نہیں ہوں لیکن 1988 سے ایوان کے اندر بجٹ سن رہا ہوں، ہر حکومت کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم معیشت میں ترقی کریں گے، ہر حکومت اپنے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ بیس سال سے معیشت کا تجزیہ...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور پاکستان کو ایران کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوجانا چاہیے ہمیں کھل کر غزہ کا ساتھ دینا چاہیے، لبنان، عراق، شام اور اب ایران پر حملے ہوچکے اگلی باری پاکستان کی ہے۔ قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا ہوا نہیں پتا لیکن میرا خیال ہے ٹرمپ نے کہا ہوگا کہ پاکستان انڈیا، ایران اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے مگر ٹرمپ نے یہ نہیں کہا ہوگا کہ فلسطین اور اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے، غیر مسلح مسلمان، خواتین بچے مررہے ہیں اس کا کسی کو احساس نہیں۔ انہوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
    بیجنگ :قازقستان کے آستانہ میں منعقد ہونے والی دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں تعاون کے متعدد اتفاق رائے کو عملی شکل دی گئی ہے۔ خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر میں پہلی مرتبہ “چین وسطی ایشیا روح” کی تجویز پیش کی، جو آنے والی نسلوں کے لئے دوستی اور تعاون کا ایک اہم رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے “چین کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور مخلص دوست کے طور پر سراہا جس پر وسطی ایشیائی ممالک ہمیشہ بھروسہ کرسکتے ہیں۔”رواں سال چین وسطی ایشیا میکانزم کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ ماضی اور مستقبل کو ملانے والے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہو کر صدر شی...
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
    بھارت کی اسرائیل نوازی کھل کر سامنے آ گئی اور مودی۔اڈانی۔اسرائیل اتحاد کا پول بھی کھل گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔ بی بی سی کی تہلکہ خیز ویڈیو نے بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ اسرائیل کی بندرگاہ پر بھارتی قبضہ،حیفہ بندرگاہ پر اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری سامنے آ گئی۔ بی بی سی کے مطابق حیفہ پورٹ کا 70 فیصد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے اور بندرگاہ کا 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق بندرگاہ  اڈانی گروپ نے 2023 میں حاصل کی تھی۔ حیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہےجس میں اسرائیل کی سب...
    لندن، نئی دہلی، یروشلم (ویب ڈیسک) برطانوی خبررساں ادارے کی حالیہ تحقیقی رپورٹ نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہرے ہوتے خفیہ معاشی و انٹیلیجنس تعلقات پر سے پردہ اٹھا دیا۔ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کاروباری ٹائیکون گوتم اڈانی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے جس نے خطے کی سیاست اور سکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حائیفہ کی بندرگاہ پر بھارتی کنٹرول واضح ہو چکا ہے، اڈانی گروپ نے 2023 میں اس بندرگاہ کا 70 فیصد حصہ حاصل کیا جبکہ باقی 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے...
    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ ئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائز کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عالمی اور اندرونی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اسرائیلی دہشتگردی نے خطے کی صورتحال بگاڑ دی ہے۔ موجودہ صورتحال میں امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائر کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔ ہندوتوا اور صہیونیت مل کر انسانیت کی...
    پاک افغان سرحد پر دریائے کابل کے کنارے واقع ضلع خیبر کے دور افتادہ گاؤں شین پوخ کا واحد پرائمری گرلز اسکول گزشتہ 17 برس سے بند پڑا ہے جس کے باعث گاؤں کی لڑکیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضلع خیبر کے 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات شین پوخ کی آبادی 6 سے 7 ہزار ہے لیکن اس کا واحد گرلز پرائمری اسکول سنہ 2008 سے بند پڑا ہوا ہے۔ اسکول کی بندش کی سب سے بڑی وجہ لوکل اسٹاف کی عدم دستیابی اور باہر سے اسٹاف کا نہ آنا ہے۔ اسکول کی بندش سے نہ صرف علاقے کی بچیوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ ان مسقبل کی...
    لندن: برطانیہ کی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تاہم وضاحت کی کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ بنیادی طورپر برطانیہ کے مراکز اورعملے کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیرخزانہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ حفاظتی حکمت عملی تھی۔ تنازع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کو ایران کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیے امریکا کُھل کر مدد کرنے لگا۔ امریکی فضائی دفاعی نظام اور بحری ڈسٹرائر نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی فضائی دفاعی نظام اور بحریہ کے ایک ڈسٹرائر نے جمعہ کو آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی جو تہران نے ایران کی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں شروع کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس زمینی پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور مشرق وسطیٰ میں ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جو بیلسٹک میزائلوں کو...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی شدید مذمت اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات چل رہے تھے لیکن اسرائیل نے خلیج میں اپنی علاقائی چوہدراہٹ اور فلسطینیوں کے بلا روک ٹوک قتل عام کرنے کے لیے ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین...
    — فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں ایران کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔شیخ رشید نے کہا  کہ پاکستانی قوم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتی ہے، پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کا مسلمان اسرائیل کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے ساتھ ہے، ایران کا جوابی حملہ اس کا حق ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بجٹ غریب کا بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے جاری بیا ن میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے ۔ ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، صیہونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے ، امت مسلمہ یک جان ہوکر ہی صیہونیت کا مقابلہ کرسکتی ہے، مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہونگی، مشکل کی اس گھڑی میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو راحت فراہم کی۔ یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ ضلع باجوڑ میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شدید گرمی کے بعد ہونے والی اس بارش نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، اور لوگوں نے موسم کی اس تبدیلی کو قدرت کا انعام قرار دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس...
    مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) روسی جمہوریہ داغستان کے چار روزہ بین الاقوامی میڈیا دورے کے دوران مختلف ممالک کے صحافیوں کے وفد نے داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں پاکستان کی نمائندگی  اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ملاقات کے دوران اشتیاق ہمدانی نے روس اور پاکستان کے مابین ثقافت، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں سرگئی میلیکوف نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت اور امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ: "گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر روس میں مقیم مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو داغستان مدعو کیا گیا تھا، جہاں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کی شرکت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے۔  نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے ۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے کولمبیا کی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے کُل جماعتی سفارت کاری وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کولمبیا نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں سے تو دلی تعزیت کی لیکن بھارت میں ہلاک ہونے والوں سے ہم دردی نہیں دکھائی، اس پر انہیں سخت افسوس ہے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اپنی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لوکل سگریٹ ساز کمپنیاں ملکی قوانین دھوئیں میں اڑانے لگیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ادارے سگریٹ تشہری قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام۔لوکل سگریٹ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سگریٹ پیکٹ کی خریداری پر دبئی کا ریٹرن ٹکٹ کا انعام ۔ لوکل سگریٹ کمپنیز کی صارفین کو موٹرسائیکل، موبائل فون، کیش پرائز کی آفرز امتناع تمباکو قوانین 2002 کے سگریٹ تشہیر کے لیے تمام انعامات غیر قانونی ہیں۔وزارت صحت کے قوانین کے تحت صارفین کو سگریٹ، کیش پرائز، انعامات غیر قانونی ہے۔ملک بھر میں لوکل سگریٹ برانڈز انتہائی سستی داموں دستیاب ہیں۔حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت 162.25 روپے مقرر کر...
    — فائل فوٹو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی روکنے کےلیے صلاحیت اور وقت چاہیے، بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے۔
    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لیے صلاحیت اور وقت چاہئے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لئے صلاحیت اور وقت چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حال ہی میں ایمن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک برانڈ لانچ کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انہیں دیکھ کر مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایمن خان تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اور یہ خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرے گا۔   View this post on Instagram   A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں اس پر...
    آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز چین، آسیان اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، لی چھیانگکوالالمپور :چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کے ساتھ آسیان -چین جی سی سی سہ فریقی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب...
    بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرن تھاپر نے تجزیہ کار اجے ثانی کا بھارتی چینل دی وائر پر ایک انٹرویو جاری کیا، انٹرویو میں بھارتی حکومت کی نااہلی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹ سے پردہ فاش کیا گیا۔ کرن تھاپر نے سوال کیا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایئر فورس 20 فیصد تباہ ہو چکی ہے، اجے ثانی نے جواب دیا کہ بھارتی میڈیا صرف مبالغہ آرائی کر رہی ہے تا کہ جھوٹ کی تشہیر کی جا سکے، بھارتی حکومت کی فوجی حکمت عملی شدید ناکامی کا شکار ہو چکی ہے۔ اجے ثانی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور محض سیاسی...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    اسلام آباد:صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘ President @realDonaldTrump praised...
    اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا، معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے، پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ’فتنہ الہندوستان‘قرار دینے کا فیصلہ کان کنی...
    پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی...
    سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔  کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے  کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ موسم گرما...
    نارووال: پاک بھارت سیز فائر کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری نہ کھل سکی ، بھارت کی جانب سے راہداری 6 اور 7 مئی کے بھارتی حملے کے بعد سے بند ہے ، پاکستان کی جانب سے کرتارپور ہداری معمول کے مطابق کھلی ہے, دربار انتظامیہ کا کہنا ہے ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دوسری طرف پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ اور وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت سے کرتار پور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مزید پڑھیں: مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، بھارتی سکھ صوبائی وزیر نے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت  مقبوضہ کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست مقبوضہ  کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا،...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر نا صرف پاکستان دفاعی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا بلکہ اپنی دفاعی مصنوعات کی بھی دھاک پوری دنیا پر بٹھا دی ہے۔ پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پیغام پہنچا دیا ہے کہ ملک مضبوط ہاتھوں میں، ماہرین کے مطابق اب پاکستان کے جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں معاشی ماہر محمد عدنان پراچہ کے مطابق سیز فائر کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ...
    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول...
    جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال نے بھارتی فضائیہ اور پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا۔جیو نیوز کی خصوصی نشریات ’وار روم ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر 2016 کو بھارت میں ایک سروے کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ 73 فیصد لوگ پاکستان کے خلاف ہیں، جبکہ 55 فیصد لوگ پاکستان کے بہت زیادہ خلاف ہیں، اس کے بعد مودی کو دو مرتبہ بھارت میں حکومت بنانے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان کیخلاف کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، فرانسیسی اخبار فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے جدید ہتھیاروں کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار...
    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔ آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے...
    سٹی 42: پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر بول پڑے، شوبز ستاروں نے کہا ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔ہ بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے  بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔ بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت...
    دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی “کامیابی” قرار دیا، عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا، بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے، تو مودی سرکار نے فوراً اسے”جھوٹی خبر” قرار دیا ۔ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف یہ مہم دراصل...
    نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔ سب سے...
    دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے لیکن ہر بار بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے...
    بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے اور سفارتی پراپیگنڈے کا ایک اور باب عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے ملاقات کو بھارتی میڈیا نے اپنی روایتی گودی صحافت کے تحت پاکستان کے خلاف سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا، تاہم بین الاقوامی حلقوں نے اس بیانیے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ بھارتی میڈیا نے اس ملاقات کو پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کے طور پر پیش کیا۔ لیکن جب عالمی میڈیا نے اس ملاقات کے پس منظر اور ایجنڈے پر سوالات اٹھائے تو بھارتی حکومت اور وزارتِ خارجہ نے فوراً ہی...
    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے عالمی اور مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا خصوصی دورہ کروایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آج اور کل کے روز ملکی و غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کا اعلان کیا۔ ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کے اس خصوصی دورے کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پراپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب ان تمام الزامات کی حقیقت زمینی سطح پر سامنے...
    کاغان میں واقع پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والی سڑک 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے حکام کے مطابق، سڑک کی بحالی کا عمل 5 روزہ بھرپور آپریشن کے بعد مکمل کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ شب سڑک کو باقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جنت نظیر جھیل سیف الملوک تباہی کے خطرے سے دوچار سطح سمندر سے 10 ہزار 5 سو 77 فٹ کی بلندی پر واقع جھیل سیف الملوک برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع دلکش قدرتی مقام ہے۔ اتھارٹی کے تکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے 13 کلومیٹر طویل سڑک...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو رد کیا ہے اور وہ مختلف مواقع پر اپنی آزادی کی آواز بلند کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے ایک رکشہ ڈرائیور سے پہلگام حملے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر اس نے بے خوف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی پاکستانیوں کی بیدخلی کے بھارتی فیصلے پر شدید تنقید ب اس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہندوستان میں رہتے ہیں تو اس نے واضح اور دو ٹوک جواب دیا کہ نہیں! ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر انڈیا کا نہیں...
    وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین...
    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت کی اہم سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات مودی سرکار کے اس فلاپ ڈرامے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت سیاسی حلقے اس کمزور اسکرپٹ کو سچ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بھارتی عوام میں اب شعور بیدار ہو چکا ہے، وہ مودی کے ڈراموں پر مزید یقین نہیں کرتے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق مودی بھارت میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو واپس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، مودی کا ٹریک ریکارڈ قتل و غارت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی...
    مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔ ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔ Post Views: 1
    ٹینس کی سابق اسٹار اور بھارت کی مایہ ناز کھلاڑی، ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹر معصوم مینوالا سے ایک بے تکلف گفتگو میں اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماں بننے کے تجربے، حمل کے دوران کی جسمانی اور جذباتی کیفیت، بچے کو دودھ پلانے کے سفر اور اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے پس منظر پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محض جسمانی حالت یا کیریئر کے تقاضوں کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنے بیٹے ازہان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا، "میری سب سے بڑی ترجیحات میں سے ایک یہ تھی کہ...
    ذرائع کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی، ہندوستان کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ دنیا کو دکھا دیا، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر یک طرفہ معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی اور حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات کھل کر سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی، ہندوستان کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کھل کر سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہندوستان کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پیچھے چھپی بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی۔ ہندوستان کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یک طرفہ ختم نہیں کر سکتا۔ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ دنیا کو دکھا کر سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر یک طرفہ معطل کر دیا۔یہ مذموم حرکت 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔یہ معاہدہ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا...
    اسلام آباد: بھارت کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات کھل کر اُس وقت سامنے آئے جب وزیر خارجہ نے سفارتی تعلقات اور سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی جبکہ بھارت کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یک طرفہ ختم نہیں کر سکتا۔ ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ دنیا کو دکھا دیا اور پہلگام فالس فلیگ کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر یک طرفہ معطل کر دیا۔ ذرائع کے...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راہول ڈریوڈ کی راجھستان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجھستان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی...