گولڈن شیک ہینڈ کن ملازمین کو دیا جائے گا؟ بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی، بل کے تحت سرپلس ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا۔
ابرار احمد کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ بل کی منظوری سے 18 ویں ترمیم کے سبب غیر فعال ادارے ختم کردیئے جائیں گے ، بل کے تحت سرپلس ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا۔
وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے
قومی اسمبلی کی کمیٹی نے نیشنل اسکول پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت نیشنل اسکول پبلک پالیسی آرڈیننس میں لفظ وفاقی حکومت کےبجائے مجازاتھارٹی استعمال ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے آسان کاروبار بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ن لیگ کا ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے پارٹی میں شامل ہونے والی ثمر بلور کو قومی اسمبلی کی رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات، اختیار ولی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نشست ثمر بلور کو دی جائے گی، جبکہ دوسری نشست رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ثمر بلور کا تعلق پشاور کے معروف بلور خاندان سے ہے، اور حال ہی میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔