نیوکراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی، محمد یوسف ہنگامی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے سیکٹر 5-B/3 میں سیوریج مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کرلی، علاقے کی گلیاں اور سڑکیں بدبو دار پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث مکین شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے شکایات موضول ہونے کے بعد چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ متاثرہ علاقے کے ہنگامی دورے کے دوران برساتی نالے اور مین ہولز کی ابتر حالت کا جائزہ لیا اور فوری صفائی اور نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ درحقیقت یہ ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے، مگر اس محکمہ کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے پیشِ نظر اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹاؤن انتظامیہ نے اپنے محدود وسائل اور فنڈز سے صفائی مہم اور خستہ حال سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا عمل شروع کیا ہے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں میں سیوریج مسائل سنگین ہوچکے ہیں، مگر جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اور ٹاؤن انتظامیہ عوام کواس نا اہل ادارے اور مسائل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، اس لیے جہاں جہاں ضرورت پیش آتی ہے منتخب نمائندے ٹاؤن کے فنڈز سے فوری ان مسائل کو حل کررہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از جلد مسائل سے نجات مل سکے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا عمل شروع ہوتے ہی علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے اور نالوں کی صفائی کے بعد پانی کی روانی بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مکینوں نے چیئرمین محمد یوسف اور ان کی ٹیم کے فوری ردعمل اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پرچیئرمین محمد یوسف نے تمام ٹاؤن افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے اور جہاں کہیں بھی سیوریج مسائل ہوں، ان کا فوری ازالہ کیا جائے، چاہے وہ متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہو یا نہیں کیونکہ عوام کو ریلیف دیناہماری اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی ٹاو ن ن محمد یوسف
پڑھیں:
دورہ بنگلادیش: شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر باسط علی نے سوال اٹھادیا
کراچی:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر سوال اٹھادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو بنگلادیش کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
شاہین کی عدم شمولیت پر باسط علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر سوال اٹھایا "وہ ٹیم میں کیوں نہیں ہے؟" ساتھ ہی انہوں نے شاہین آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل مارچ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ پانچ مزید کھلاڑیوں کو کراچی میں 9 سے 15 جولائی تک جاری وائٹ بال کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، رضوان، شاہین، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، صفیان مقیم۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔