9 کروڑ روپے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ کیے ‘ محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 11-B کاتفصیلی دورہ کیا۔ علاقے میں موجود سیوریج مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹاؤن کے فنڈز سے نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے برسوں پرانے مسئلے کے حل پر ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نے موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ علاقہ عرصے درازسے سیوریج کے مسائل کا شکار تھا۔جس کے لیے بارہا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ واٹر بورڈ نے شہریوں کے مسائل پر توجہ دینا مناسب نہ سمجھا۔ عوام کی مشکلات دیکھ کر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اپنے محدود وسائل میں سے فنڈ نکال کر اس اہم مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ الحمدللہ آج سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ جو کام ہیں وہ بھی ہم اپنے وسائل سے کر رہے ہیں۔ اب تک ٹاؤن انتظامیہ نے 9 کروڑ روپے سے زائد واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ کر چکی ہے حالانکہ یہ رقم دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی لگائی جا سکتی تھی۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مالی سال جولائی 2024 سے اب تک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اس منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری نہیں کر سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مسائل
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔