مخدوش عمارتوں کا سروے، کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) نے شہر میں خستہ حال عمارتوں کا سروے شروع کر دیا ہے۔
لیاری میں حالیہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد کلفٹن بورڈ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کر لی ہے۔
سی بی سی کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں خستہ حال پائی گئی ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں انسانی جانوں اور املاک کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں، اس لیے مالکان اور کرایہ داروں کو فوری طور پر ان عمارتوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لیاری بغدادی میں ایک پانچ منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کالونی میں
پڑھیں:
لیاری: عمارت گرنے سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کی واقعے سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں عمارت کی پارکنگ کے پلرز شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آرہے ہیں جن میں سے سریے باہر نکلے ہوئے ہیں۔
اس مخدوش حالت کے باوجود پارکنگ میں گاڑیوں اور رکشوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔ ویڈیو عمارت کے مکینوں کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
کراچی: 51 مخدوش عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیںوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، کچھ خاندانوں کو عارضی رہائش دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ حادثات کے پیش نظر کراچی میں انتہائی خستہ 51 عمارتوں میں سے 11 کو خالی کروایا گیا ہے، مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش دینا حکومت کے لیے ممکن نہیں، کچھ خاندانوں کو عارضی رہائش دے سکتے ہیں۔
سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سانحہ لیاری میں ملوث تمام افراد کا تعین کر کے رپورٹ آج مرتب کر لیں گے۔