data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکارپور (نمائندہ جسارت)کیٹل کالونی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کیٹل کالونی کے حوالے سے اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شکیل احمد ابڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ظفر عباس عباسی، اسسٹنٹ کمشنر شکارپور محمد فیضان چیمہ، چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت، ڈی آئی بی انچارج شاہجہان شاہ، پراونشل بلڈنگ ڈویڑن سکھر ڈانو مل، ای اے این، پراونشل بلڈنگ سب ڈویڑن شکارپور آفتاب علی انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شکارپور ڈاکٹر ذوالفقار علی مہر اور ٹھیکیدار معصوم شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز احمد شیخ نے اجلاس میں کہا کہ کیٹل کالونی کا کام ایک ہفتے کے دوران شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں چونکہ شہر میں بھینسوں کے باڑے ہیں اسکول کے بچے، خواتین اور شہری شدید متاثر ہیں اب شہری اس مصیبت سے بچ جائیں گے میرا مشن تھا کہ بھینسوں کے باڑوں کو باہر شفٹ کریں جو اب پورا ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق بریفنگ دی گئی، پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹریٹجک پلان پیش کیا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ایپلی کیشن کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا، سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا، پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا، سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت

اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔

 فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا

 مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں، سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہئے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  •  قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
  • لاہور: تاریخی مقامات کے اردگرد علاقے ازسرنو تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید مینار پاکستان پرہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان بھی موجو دہیں
  • شکارپور،سراج درانی کے انتقال پر آبائی گائوں سوگ میں ڈوب گیا
  • شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چیف کمشنر اسلام آباد
  • وزیراعلیٰ کی پشتونخوا نیپ کے رہنماؤں پر درج مقدمہ واپس لینے کی ہدایت
  • صدر زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت
  • پنجاب: مریم نواز کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش، نرخ کم کرنے کی ہدایت
  • جامشورو،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لے رہے ہیں