سندھ کابینہ کا اہم اجلاس، پنشن اصلاحات کی منظوری سمیت اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری جس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا،اس کے علاوہ کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، نئے قواعد کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مونس علوی کی دوبارہ چیف ایگزیکٹو تعیناتی کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی- کے- الیکٹرک اعلامیہ کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے- الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا،مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025 سے موثر ہوگی، مونس علوی کو سال 2018 میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔