ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس مالی فحاشی کا سلسلہ یکم جنوری 2025 سے شروع ہونا ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک یا دو اشخاص اپنی ماہانہ تنخواہ اور الانسز ایم این اے سے 4 گنا بڑھا لیں اور ذمہ داری حکومت پہ ڈال دیں، قومی اسمبلی کی قدرکا خیال نگہبان نہیں کریں تو کون کرے گا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے پیچھے امریکا اور یورپ کھڑا ہے، دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی نسل کشی نہیں ہوئی، کیا اسرائیل نے اپنے یرغمالی چھڑالیے ہیں؟ ہا تو یرغمالی جنگ جاری رکھنے کیلئے نہیں چھڑائے جارہے، ایران بار بار کہہ رہا ہے کہ ہم ایٹم نہیں بنانا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسرائیل اور امریکا نے کیا کرلیا، بھارت اور اسرائیل کی صلاحیت چیک ہوگئی ہے، ہم ایک ڈکلیئرڈ ایٹمی قوت ہیں، ہم نے بھارت کا کیا حال کیا ہے، انکے اپنے میڈیا سے پوچھیں، ان کی اسمبلیاں کہہ رہی ہیں کہ مودی نے مروا دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال چوہدری ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز ذمہ داری حکومت خواجہ آصف نے ڈال دیں
پڑھیں:
ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
اپنے ایک ٹویٹ صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی، ہر روز اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جوہری مقامات پر سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیر جنگ اور ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ "اویگدور لیبرمین" نے دعویٰ کیا کہ ایران چھٹیوں کے دوران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ ISRAEL MY HOME پارٹی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایران کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، تو وہ غلطی پر ہے اور دوسروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ ایرانی اب بھی بہت سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ وہ ہر روز اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جوہری مقامات پر سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
اویگدور لیبرمین نے مغربی ممالک کے غیر قانونی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں کہ اہم ممالک نے ایران کے خلاف پابندیوں کے طریقہ کار کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس بار ایرانی ہمیں حیران کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے غاصب صیہونی آبادکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ قابل اعتماد نہیں۔ جب تک (آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے ہونے والے) نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاتا اس وقت اپنی فوج پر بھروسہ رکھیں، محتاط رہیں اور محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔