خواجہ سراؤں کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔
تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے کے پے در پے وار کر کے اسے قتل کر ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا گیا، تاہم ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کی خالی نشستوں پر ن لیگ کی نئی انٹری، جے یو آئی عدالت کی منتظر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیٹے کو
پڑھیں:
مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں
—فائل فوٹومظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے پر خاتون نے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے ملزم پر بھی مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، فون پر دھمکی دینے والے نے خود کو ملزم کا دوست اور ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ مقدمہ خارج نہ کروایا تو کسی بھی کیس میں گرفتار کریں گے، نجی اسکول کے مالک پر خواتین ٹیچرز کو بلیک میل کر کے زیادتی کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فرار ملزم کے اسکول کو محکمہ تعلیم کی ہدایت پر گزشتہ روز سیل کر دیا گیا تھا۔