پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی شاندار تیزی کا مظاہرہ کیا اور 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔
صرف چار دنوں میں انڈیکس میں سوا آٹھ ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو مارکیٹ کی غیر معمولی رفتار اور سرمایہ کاروں کے بلند اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار 545 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور مثبت رجحان کی بڑی وجوہات میں حالیہ بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف کی زرمبادلہ سے متعلق شرائط کی تکمیل، ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستانی ٹیم کی امریکہ میں موجودگی اور ملک میں مہنگائی کی شرح کا نو سال کی کم ترین سطح پر آ جانا شامل ہیں۔
ان عوامل نے سرمایہ کاری کے ماحول کو مستحکم کیا ہے اور ملکی معیشت کے بارے میں امید افزا تاثر کو تقویت دی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر نظر آ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-30
کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے، بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا، جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مٹیاری کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال، نائب قیم سہیل احمد شارق، فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزمالیا مگر سب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔