اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 283.

76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر آگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا،ٹرمپ کا دعویٰ وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس ، دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا... نیتن یاہو 7جولائی کو ٹرمپ سے ملنے امریکا جائیں گے، غزہ جنگ بندی کے امکانات قوی بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سطح پر پہنچ گیا جنگ بندی کی

پڑھیں:

ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ اور لکڑی بھی مہنگی ہوئی، مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چھوٹے طبقے کے لیے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.094 فیصد کمی کے ساتھ 3.85فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.99 فیصداضافے کے ساتھ 4.70 فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں کمی کی رفتار 0.49فیصد اضافے کے ساتھ 4.60 فیصد رہی۔
اسی طرح، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 4.40 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 3.79 فیصد رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ایڈز سے ایک سال میں 452 اموات، مریضوں کی تعداد 3303 تک پہنچ گئی
  • ملکی ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز
  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، غزہ میں ہلاکتیں 70 ہزار سے متجاوز
  • غزہ میں شہدا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری
  • سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی : ہفتے بھر میں اسٹاک ایکسچینج میں 5 سطحیں بحال
  • اے ٹی پی چیلنجر ٹور: پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،1 لاکھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال
  • ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا