کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 283.

76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر آگیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پوائنٹس کی

پڑھیں:

سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ کے ذریعے اپنے کوائف ملاحظہ کر سکیں گے اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے وزارت مذہبی امور سے ہر وقت رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’پاک حج 2026‘ پاک حج حج اسکیم وزارت مذہبی امور

متعلقہ مضامین

  • لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز، ویٹرنری گریجوایٹس کو  60 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا
  • سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، آج بھی کمی ریکارڈ
  • آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، گیارہ ہزار املاک بجلی سے محروم
  • چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش 
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
  • چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش
  • بٹ کوائن کی اونچی اڑان، قیمت 1 لاکھ 24 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال
  • ٹیم کی ناقص کارکردگی، کرکٹرز کے بھاری معاوضے نظروں میں آنے لگے