اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ:تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ اے پی پی) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا اور مالی سال 2025 میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیامالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا، 100انڈیکس کابلند ترین سطح پرپہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے، پچھلے مالی سال معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت نے بہترین ریکوری دکھائی، نیامالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی جانب سفرمیں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج مالی سال
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔