ترکیہ: جنگلات میں لگی آگ بےقابو، 50 ہزار متاثرہ افراد کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو ہوگئی ہے، جس کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترکی کے ادارے آفاد کے مطابق سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوئی، جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔
صرف سیفریحیصار سے 42,300 افراد کو نکالا گیا، جب کہ ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل کی آگ نے کئی گھروں کو راکھ کردیا ہے، کچھ علاقوں میں صرف دیواریں ہی باقی رہ گئیں۔
وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 1,000 سے زائد اہلکار، 4 طیارے، 14 ہیلی کاپٹر، اور 106 فائر ٹرک سرگرم عمل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 263 مقامات پر آگ بھڑکی، جن میں سے 259 پر قابو پالیا گیا ہے، جب کہ باقی 4 مقامات پر کارروائی جاری ہے، ایک شخص کو پٹرول سے جان بوجھ کر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ازمیر ایئرپورٹ عارضی طور پر بند تھا، اب پروازوں کے لیے بحال ہو چکا ہے۔
یورپی ادارے ای ایف ایف آئی ایس کے مطابق رواں سال ترکی میں اب تک 19,000 ہیکٹر سے زائد رقبہ آگ سے متاثر ہو چکا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی عوامل کی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ترکی کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی.
ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ ہوئے۔
مجموعی طور پر 1 لاکھ 89 ہزار 101 ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ 1 لاکھ 66 ہزار 620 مقامات کی چیکنگ اور 22 ہزار 481 مثبت نکلے۔
صرف راولپنڈی میں 1499 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4359 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ 1838 مقامات کو سیل کیا گیا اور 10 لاکھ 78 ہزار 507 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی کے جن مختلف علاقوں میں نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے، ان میں دھمیال ، رحمت آباد ، مسلم ٹاؤن، مسلم ٹاؤن مشرقی، گنگال، ڈھوک منگٹال، ہزارہ کالونی، کوٹھہ کلاں ، صدیق آباد، ڈھوک کالا خان اور شکر یال نارتھ شامل ہیں۔