ترکی میں پیغمبر اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر عوام بپھر گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول:ترکی میں طنزیہ مواد پر مبنی ایک میگزین کے چار ملازمین کو ایسا خاکہ چھاپنے پر گرفتار کرلیا ہے جو بظاہر پیغمبر اسلام ﷺکی شبیہہ پیش کر رہا تھا۔خیال رہے اسلام میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانا ممنوع عمل ہے۔
ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے لیمین میگزین میں چھپنے والے خاکے کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، ڈائریکٹر اور کارٹونسٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میگزین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام کا خاکہ چھاپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام میں کہیں بھی پیغمبر محمد کا ذکر نہیں کیا گیا۔پیر کو استنبول میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا کیونکہ وہاں میگزین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو رہا تھا۔
احتجاجی مظاہرین میگزین کے دفاتر کے باہر جمع ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ دانت کے بدلے دانت، خون کے بدلے خون، انتقام، انتقام۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک نمائندے کے مطابق پولیس کی جانب سے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔ترکی کے وزیر برائے انصاف کا کہنا ہے کہ مذہبی اقدار کی توہین کرنے پر چیف پراسیکوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیرِ برائے انصاف یلماز طنتش نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ کسی بھی قسم کا خاکہ اور ہمارے پیغمبر کی عکاسی نہ صرف ہماری مذہبی اقدار کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے معاشرے کا امن بھی تباہ ہوتا ہے۔
یلماز طنتش نے سوشل میڈیا پربدترین خاکہ چھاپنے پر چار ملازمین کی گرفتاری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔میگزین کے دیگر سینئر حکام کی گرفتاری کے لیے بھی وارنٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔اس خاکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی نظر آئی تھیں جس میں دو کرداروں کو دکھایا گیا تھا جن کے پر تھے اور وہ ایک محاصرہ زدہ شہر کے اوپر آسمان پر اڑ رہے تھے۔اس خاکے میں نظر آنے والا ایک کردار کہہ رہا ہے کہ آپ پر سلامتی ہو، میں محمد ہوں‘ اور دوسرا کردار جواب دیتا ہے کہ آپ پر بھی سلامتی ہو، میں موسیٰ ہوں۔
لیمن میگزین نے ’تکلیف محسوس کرنے والے قارئین‘ سے معذرت کی ہے تاہم اس کی جانب سے اپنے کام کا دفاع بھی کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ میگزین میں چھاپے گئے خاکے میں پیغمبر اسلام کی شبیہہ نہیں۔ایکس پر ایک بیان میں میگزین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کارٹونسٹ اسرائیل کے ہاتھوں ایک مسلمان کا قتل دکھا کر مظلوم مسلمان افراد کی معصومیت دکھانا چاہتا تھا۔
پیغمبر اسلام کا خاکہ چھاپنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے میگزین کا کہنا تھا کہ ہم یہ داغ قبول نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ہمارے پیغمبر کی شبیہہ نہیں۔ اس خاکے کو اس طرح بیان کرنے کے لیے آپ کو بہت بدنیت ہونا پڑے گا۔
لیمن کے ایڈیٹر اِن چیف اس وقت پیرس میں ہیں۔ انھوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے کام کی غلط تشریح کی گئی اور میگزین ’ایسا خطرہ کبھی مول نہیں لے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کارٹون چھپنے کے بعد سامنے آنے والا ردِ عمل ’چارلی ہیبڈو سے مماثلت‘ رکھتا ہے جو ’اراداتاً کیا جا رہا ہے اور پریشان کن ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیغمبر اسلام سوشل میڈیا میں پیغمبر میگزین کے کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔