2025-08-16@17:30:46 GMT
تلاش کی گنتی: 20900
«میں پیغمبر»:
کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحی کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار...
منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔ قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔ ادکار نے مزید لکھا کہ...
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک...
لاہور:منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا ھق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔ قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔ ادکار نے...
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
کراچی: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی ۔ سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ 24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ Post Views: 7
مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز کی 5 ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے اسپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔ Important Safety Alert! Due to heavy rainfall forecasted for the next 72 hours, the Margalla Hills trails have been closed until August 19, 2025, for public safety. pic.twitter.com/LeFTXuwHuq — DC Islamabad (@dcislamabad) August 16, 2025 نوٹیفکیشن کے مطابق...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقعکراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں،...
ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔ صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔...
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں 151 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں۔ صوبے میں 145 ہلاکتیں اور 137 زخمی رپورٹ ہوئے۔ مرنے والوں میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی، جب کہ آزاد کشمیر میں 2 افراد...
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ ضمنی انتخابات پر...
ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،...
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
ویب ڈیسک : ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 5 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔ پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا کے لئے بڑا اعزاز عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا...
برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے کم بولی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے مہنگی پیش کش کو قبول کرلیا گیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن نے مسترد کی جانے والی دونوں کمپنیوں کے متعلقہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا تاہم مجموعی طور پر 5 کمپنیوں میں سے 2کمپنیوں کی کم قیمتوں کی پیش کش کو مسترد کیا گیا، دو کمپنیوں کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی مہنگی پیش کش کو قبول کیا گیا جبکہ ٹینڈر کے دوران ایک متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے بولی...
کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کو 65 لاکھ لوگوں کے ووٹوں کو حذف کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایس آئی آر کے عمل سے کس کو فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے حکمراں جماعت بی جے پی پر اقتدار میں رہنے کے لئے کسی بھی حد تک غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات میں بہت سی بے ضابطگیاں منظرعام پر آرہی ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے نام پر اپوزیشن کے ووٹ کھلے عام کاٹے جا رہے ہیں۔...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی...
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیر قانونی سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔(جاری ہے) پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری پر حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلیے cnic.sims.pk وزٹ کریں۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تو 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور معلومات...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمن کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق یہ ٹرائلز 21 اگست سے دو ہفتے تک ملک کے آٹھ شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گی جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ انڈر 19 کی کم از کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے چار ٹیموں کے ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ایک انڈر 19 اسکواڈ تیار کیا...
بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرہ چھپانے پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کااطلاق 31اگست تک ہوگا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف دریائوں میں نچلے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون...
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پی کو 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 309 اموات ہوئیں، حادثات میں زخمیوں کی تعداد 23 ہے جو کہ مزید بڑھ سکتی ہے، سیلاب سے 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ادویات، اشیائے خور و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے محکمۂ مواصلات کو ڈیڑھ...
اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے...
بیجنگ :چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے اپنے توانائی کے ڈھانچے میں سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، سبز اور کم کاربن والے نقل و حمل کے نظام کی بہتری کو تیز کیا ہے اور شہری اور دیہی تعمیرات کے سبز اور کم کاربن کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق توانائی کی پیداوار میں چین کے کوئلے کی کھپت کا حصہ 2020 میں 56.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 53.2 فیصد رہا ، جبکہ غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 15.9 فیصد سے بڑھ کر 19.8 فیصد ہوا ۔ چین میں دنیا میں قابل تجدید توانائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیشِ نظر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کی خود انحصاری کے اعلانات کر دیے۔بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز امریکی مہم جوئی کا سخت جواب دینے کی گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے۔(جاری ہے) مودی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کو عالمی معاشی خود غرضی کے ماحول میں اپنی طاقت پر انحصار کرنا ہوگا۔مودی نے توانائی میں خود انحصاری، دفاعی نظام کی مقامی تیاری اور قومی مفادات کے مضبوط دفاع کا وعدہ بھی کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خود انحصاری ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد ہے اور ملک کو سیمی...
—فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں...
اسلام ٹائمز: ایسی صورت حال میں جب علاقائی اور بین علاقائی دشمن جنگ، محاصرے اور سیاسی دباؤ کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اربعین نے ایک عظیم سماجی مشق کے طور پر مزاحمتی قوموں کے عزم کو پختہ اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کیا ہے۔ نجف سے کربلا تک جو پیغام ہر کسی کو پہنچا وہ یہ تھا کہ ہم حسینی وہ قوم ہیں جو شکست کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ ہم نے درسگاہ کربلا اور درس عاشورہ میں یہ سیکھا ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے افضل ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ برسوں میں اربعین حسینی نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع بن گیا ہے بلکہ...
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گی اور 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جاری بیان میں محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے میں داخل ہورہی ہیں، مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گی۔ بیان کے مطابق 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم و مرطوب رہ سکتاہے، اس دوران گرمی کا پارہ...

سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی...
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت سیلابی آفت میں بھی خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے: حنیف عباسی آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت...
پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) صغریٰ ایاز انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان کا زیادہ تر وقت پاکستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں بسنے والے خاندانوں کو پولیو کے خطرناک اثرات بتاتے ہوئے گزرتا ہے۔ اس دوران بچوں کے والدین ان سے اپنے خوف اور خدشات بھی بانٹتے ہیں۔ بعض یہ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں ویکسین سے زیادہ پانی اور راشن کی ضرورت ہے، تو بعض دیگر والدین کو پولیو کے قطروں سے ہی مسئلہ ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ پولیو کے قطروں سے ان کے بچوں میں 'بانچھ پن‘ کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔ پاکستان: انسداد پولیو مہم کو بڑا دھچکا، رواں برس 11ویں کیس کا اندراج بچوں کی جانیں...
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔ جوڈتیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔ متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نےحلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔ مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے پہلے سی...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران حکومت کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشکل...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے پر آج صوبے میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ تمام سرکاری عمارات پر آج قومی پرچم سرنگوں ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سرگرمیوں سے واپسی پر ضلع مہند میں کریش ہوگیا تھا۔کے پی میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادیخیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 321...
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ الخدمت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کرے گی جبکہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام تر سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیاسی اختلافات سے بالا ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن کا...

اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 74 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 63 مکانات جزوی جبکہ 11 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔یہ افسوسناک حادثات خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ بونیر، باجوڑ، اور بٹگرام کو سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع قرار دیا گیا ہے، جبکہ ضلع بونیر میں 184 افراد جاں بحق ہوئے۔ پی...
(محمد اویس )اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے مطابق 100 سے 120 افراد پر مشتمل ہجوم نے غلیلیں، ڈنڈے اور آہنی راڈ اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے مری روڈ بلاک کیا، حکومت مخالف نعرے بازی کی اور پولیس سے دست اندازی بھی کی، شرپسند عناصر پر اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان پولیس نے 20 سے زائد افراد کواس...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی جب کہ ضلع بونیر میں قیامت صغری کے مناظر ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات ،شانگلہ ، بٹگرام ، باجوڑ اور مانسہرہ شامل ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید دستے بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، پشونئی، پیر بابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 70 مکان ملیا میٹ ہوگئے، ملبے سے نکلنے والی 20 لاشیں پشونئی و دیگر علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں بجلی کا نظام درھم برہم...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے مفصل جواب بھی دیے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کے مطالبے پر...

ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے انہوں...
---فائل فوٹو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریاؤں کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں اور دریائے چناب پر بہاؤ معمول پر ہے، نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال...
مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...
فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں...
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبا کی قومی جذبے سے بھرپور اظہار یکجہتی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ فوج کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 16-08-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Ga-za, Arab Silence & Yemen Tensions — Middle East at a Crossroads عرب حکمران خاموش کیوں؟ یمن پر خطرے کے بادل خطہ ایک نازک موڑ پر ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا پروگرام کا خلاصہ: غ -زہ پر جاری مظالم، عرب حکمرانوں کی خاموشی...
(امانت گشکوری )بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان Ansa Awais Content Writer
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔ ان معاہدوں کے باعث ملکی طلب میں شدید کمی کے باوجود حکومت کے پاس درآمد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔اس پالیسی...
حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ فلک ناز چترالی نے کہا کہ...
پی ڈی ایم اے نے پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے...
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی...
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 325 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ صرف بونیر میں قدرتی آفت 213 زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہو گئے۔ مانسہرہ میں بھی سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں مانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے بٹل حلیم ڈھیری میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ,مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کے...
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نےجدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘تیار کر لیا ہے جس کا افتتاح باضابطہ طور پر 19 اگست کو کیا جائے گا۔ تعارفی تقریب میں گورنراسٹیٹ بینک،سینئر عہدیدار اورمالی شعبے کے اسٹیک ہولڈر زشرکت کرینگے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مالی انفراسٹرکچرکی جاری ترقی میں یہ پیشرفت ایک اہم سنگ میل ہے، نیا نظام گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید ترین بنانے کی سمت اہم قدم ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک جلد ترقی یافتہ دنیا کے مرکزی بینکوں کی صف میں شامل ہو جائےگا۔ پرزم پلس عالمی آئی ایس او20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ پر مبنی ہے، آئی ایس او20022دنیاکےکئی ترقی یافتہ مالی نظاموں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الاسکا میں ہونے والی سربراہ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدے کی جانب پیشرفت ہوئی ہے، تاہم جنگ بندی پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ جمعہ کو جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن، اینکریج میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات نہیں لیے۔ ملاقات ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی جو دوپہر کے کھانے اور وفود کی سطح کے اجلاس تک جاری رہی۔ اہم نکتہ، یعنی روس یا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کے مستقبل پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ تاہم بعد میں فوکس نیوز پر شون ہینٹی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ زمین...
یہ کہانی آزاد کشمیر کے نوجوان اور باہمت سماجی رہنما سید احسان گیلانی کی جدوجہد اور کامیابیوں کی ہے جنہوں نے اپنی پیدائشی جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اسے اپنی طاقت بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام وادی جہلم کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے احسان گیلانی نے نہ صرف اپنی تعلیم مکمل کی بلکہ سنہ 2019 میں نوبل فاؤنڈیشن فار ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کی بنیاد رکھ کر معذور افراد کے لیے ایک باوقار اور بااختیار پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔ تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
لاہور، پشاور، قصور، مظفر آباد، نیلم، کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں اور مون سون کے 7ویں سپیل نے خیبر پی کے میں تباہی مچا دی۔ 4 اضلاع آفت زدہ قرار دیدیئے گئے۔ 255 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی اور بیسیوں لاپتہ ہیں۔ ایک ہی خاندان کے 22 افراد مرنے والوں میں شامل ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ خیبرپی کے کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ خیبر پی کے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے شمالی علاقوں بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن سے جانی نقصانات کی خوفناک اطلاعات آرہی ہیں۔ بادل پھٹے گاؤں کے گاؤں بہہ گئے ہیں، سیکڑوں افراد کی شہادتوں کا اندیشہ ہے۔ آزمائش اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان رضاکارانہ بنیادوں...
پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیراخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جانب پیش رفت کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اس حوالے سے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ بل کے متن کے...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے...
پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے...
خیبر پختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔موصولہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کےلیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر حادثہ ضلع مہمند میں پیش آیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ڈرون کیمروں کو...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی، پٹرول کی قیمت 264 روپے پر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کر دی گئی، ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے ہو گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آج ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی۔ پیٹرول کی قیمت...
برطانیہ کی 10 سالہ بچی بودھانا سیوانندن نے شطرنج کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے کسی گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اتوار کے روز لیورپول میں ہونے والی 2025 برٹش چیس چیمپیئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں بودھانا نے 60 سالہ گریینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (فیڈے) کے مطابق بودھانا کی عمر اس وقت 10 سال، 5 ماہ اور 3 دن ہے، جس سے اس نے امریکی کھلاڑی کاریسا یِپ کا 2019 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا، جو...

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
آئی ٹی اینڈ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی۔ آئی ٹی اینڈ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، 911 سروس اس صورت میں بھی...
ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی...
ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے...