دبئی/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2025ء ) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ سال وزارت داخلہ سے رابطہ کیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے گئے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا اور اب پنجاب پولیس کی ٹیم نے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے، خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو بھی قصور وار قرار دے چکی ہے، اس حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا، گوگی بٹ ماضی میں بھی ٹیپو خاندان کے قتل کیسز میں نامزد رہا ہے اور امیر بالاج کے قتل کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔

بتاتے چلیں کہ امیر بالاج ٹیپو کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم امیر بالاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امیر بالاج ٹیپو ملزم طیفی بٹ قتل کیس میں طیفی بٹ کو سے گرفتار کیا گیا قتل کی

پڑھیں:

لاہور: سی سی ڈی نے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی

سی سی ڈی پولیس نے سی سی پی او لاہور سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔

ذرائع  کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے، امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے۔

امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں، عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے، طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گزشتہ رات لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا  تھا۔

ذرائع  نے کہا کہ گوگی بٹ سے جے آئی ٹی کی ٹیم امیر بالاج کیس کے متعلق تفتیش کرے گی، خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
  • لاہور: سی سی ڈی نے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • انٹرپول نے امیربالاج قتل کیس کے مفرور طیفی بٹ کو گرفتار کر لیا
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
  • ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
  • امیربالاج ٹیپوقتل کیس،مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن طیفی بٹ انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار، جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا، ذرائع
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار