لکی مروت؛ پولیس آپریشن میں مارا گیا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر نکلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وانڈہ امیر میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی، جو کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقے وانڈہ امیر میں پولیس اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا تھا، جس کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر حکمت اللہ عرف حمزہ عرف لڑاکا سکنہ خوائیداخیل لکی سٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
کامیاب آپریشن پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان نے پولیس ٹیم اور مقامی امن کمیٹی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں کردار ادا کیا ہے۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے کہا ہے کہ لکی مروت پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام مل کر علاقے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔