Islam Times:
2026-07-24@09:56:30 GMT

پشاور، شہدائے راہ قدس کیلئے مجلس تکریم کا اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

پشاور، شہدائے راہ قدس کیلئے مجلس تکریم کا اہتمام

اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے خون کو امت کی بقا و عزت کی ضمانت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا اور مدرسہ جامعہ شہیدِ قائد کے زیر اہتمام عشرۂ تکریمِ شہداء کی مناسبت سے ایک پُرعظمت مجلسِ عزا جامعہ مسجد شہیدِ قائد پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس روح پرور اجتماع سے معروف عالم دین علامہ احسان علی دانش نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد، استقامت اور اتحادِ امت کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے خون کو امت کی بقا و عزت کی ضمانت قرار دیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مؤمنین شریک ہوئے اور شہید سید حسن نصراللہ کی یاد کو عقیدت و احترام کے ساتھ تازہ کیا۔ اجتماع میں موجود فضاء شہدائے راہِ حق کے ایثار و قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار