ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ طالبات سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ‘ 25 طالبات اغوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ عملے کے ایک رکن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے حملہ کیا۔ انہوں نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کیا اور اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ بندیٹ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو بھی اغوا کرتے ہیں ۔