اے این پی کے صدر ایمل ولی سے تمام سیکیورٹی واپس کے لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے ان اور ان کے خاندان کو فراہم کی جانے والی تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا “وفاقی حکومت کی وزارتِ داخلہ نے مجھ سے، میرے والد اور خاندان سے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلا لیے ہیں۔ اگر مجھ یا میرے خاندان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔”
انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں۔“میں اب اپنی ذاتی اور سلالارز کی سیکیورٹی کے ساتھ مزید احتیاط کے ساتھ سفر کروں گا۔ پیر کو ملاقات ہوگی۔”
غزہ امن معاہدہ، ٹرمپ کے 2 ایلچی مصر روانہ، یرغمالیوں کی رہائی پر اہم پیشرفت کا امکان
ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ اب صوبائی حکومت نے بھی ان کے زیرِ استعمال سیکیورٹی اہلکار واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا: “کیا مذاق ہے!”
اے این پی رہنما کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے انہیں فون کر کے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ اقدام وزارتِ داخلہ کی براہ راست ہدایت پر آئی جی پولیس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایمل ولی
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پسِ پردہ روس سے مشاورت کرتے ہوئے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی قیادت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں، جو روسی حکام کے ساتھ خفیہ رابطے میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وٹکوف نے اس سلسلے میں روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی مشیر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے 28 نکاتی روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، جس میں یوکرین میں پائیدار امن اور سیکیورٹی کی ضمانت جیسے نکات شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ پلان میں یورپی سلامتی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات کا فریم ورک بھی شامل ہوگا۔