ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر اور طالبات
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتانا بھارتی میڈیا سے برداشت نہ ہوسکا
بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لانے سے باز نہ آیا۔ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران ثنا میر کے آزاد کشمیر کے ذکر پر بھارت نے پراپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے ثنا میر کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔کمنٹیٹر ثنا میر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میرا تبصرہ ایک کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے تھا، کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کا ذکر کمنٹری کا حصہ ہوتا ہے، بطور کمنٹیٹر توجہ صرف کھیل، کھلاڑیوں اور ٹیموں پر ہوتی ہے ،برائے مہربانی ہر چیز کو سیاست کا رنگ نہ دیں۔واضح رہے کہ ثنا میر نے کمنٹری کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا تھا۔