بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم لاہور کے مقامی اسکول کے اسپورٹس گالہ میں شریک ہوئے اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ اپنی محنت پر یقین رکھیں، صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ جو بچے اتنا پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کا شکریہ، ایسی ہی سپورٹ مجھے اور پوری پاکستانی ٹیم کو چاہیے، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سابق کپتان
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے، بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر جبکہ میانداد سمیت کئی بلے بازوں کا ریکارڈ برابر کیا۔
آج راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
اسٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔
تیسرے ون ڈے میں 37 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔