روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، شبمن گل نئے کپتان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت: روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (پی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا اور شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ شبمن گل ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
بی سی سی آئی کے اعلان کے مطابق شبمن گل اب ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم دونوں کی قیادت کریں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی ٹیم کی سربراہی کریں گے، یہ شبھمن گل کی ون ڈے ٹیم کی پہلی کپتانی ہوگی، جبکہ اس سے قبل وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کے باوجود ون ڈے ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی بھی ٹیم میں واپسی کر چکے ہیں جبکہ شریاس ائیر کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روہت شرما کو کپتانی سے ون ڈے ٹیم شبمن گل ٹیم کی
پڑھیں:
گلوکار زوبین گارگ کو کس نے قتل کی سازش کر کے زہر دیا؟
بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔
گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین کو پانی میں سانس لینے میں دشواری ہوئی تو شرما نے مدد کرنے کے بجائے دوسروں کو روک دیا۔ گوسوامی کے مطابق، زوبین ایک ماہر تیراک تھے، اس لیے ان کی موت صرف ڈوبنے سے ممکن نہیں۔
گلوکار کی اہلیہ گارما سائیکیا گارگ نے بھی کہا کہ انہیں سازش کا شک ہے، کیونکہ زوبین کو دل کا کوئی عارضہ نہیں تھا اور انہیں پانی کے قریب جانے سے منع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب زوبین کے منینیجر شرما اور مہنتا نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد کو قابلِ اعتبار قرار دیا ہے، جبکہ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کیس کی مکمل تحقیقات کی جا سکے۔
یاد ریے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں یٹ آؤٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔