بھارتی پولیس نے سوپور اور کپواڑہ میں چار افراد گرفتار کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سانگری ٹاپ کے مقام پر ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز سوپور اور کپواڑہ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سانگری ٹاپ کے مقام پر ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت رام پورہ کے مقصود احمد لون، یامرن بمئی کے ریاض احمد ڈانگرو اور دیور لولاب کے سید احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا۔ دریں اثناء ضلع کپواڑہ میں پولیس نے گریرہچی کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت کلاروس کے بہران احمد طاس کے طور پر ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔
سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔