انوکھا واقعہ: زوردار جمائی سے خاتون کی گردن کی ہڈی سرک گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
جمائی لینا بظاہر ایک معمولی سی بات لگتی ہے، لیکن برطانیہ میں ایک 36 سالہ خاتون کے لیے یہ معمولی حرکت زندگی بدل دینے والا واقعہ بن گئی۔ہیلی بلیک نامی خاتون زوردار جمائی لینے کے باعث گردن کی ہڈی متاثر ہونے کے بعد مہینوں وہیل چیئر پر رہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی علی الصبح اپنی نومولود بیٹی کو دودھ دینے کے لیے بیدار ہوئیں۔ بیٹی کو جمائی لیتے دیکھ کر ہیلی نے بھی جمائی لی، مگر اسی لمحے انہیں جسم میں جھٹکا سا محسوس ہوا اور ان کا ایک بازو بے حس ہو کر ہوا میں معلق رہ گیا۔
ہیلی کے شوہر نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز بھی ابتدائی طور پر معاملے کو سمجھنے سے قاصر رہے، تاہم **اسکین کے بعد انکشاف ہوا کہ جمائی کے دوران ہیلی کی گردن کی C6 اور C7 ہڈیاں اپنی جگہ سے سرک کر ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔
ماہرین نے اسے ایک نایاب اور پیچیدہ کیس قرار دیا، اور بتایا کہ ہیلی کے بچنے کے امکانات صرف 50 فیصد تھے۔ فوری سرجری کی گئی اور خوش قسمتی سے ہیلی کی جان بچا لی گئی۔ وہ 6 ماہ تک وہیل چیئر پر رہیں، لیکن مسلسل علاج اور بحالی کے بعد اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہیں۔
تاہم ہیلی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی جمائی لیتے ہوئے ڈر جاتی ہیں۔ “جمائی دبانے کی کوشش میں بار بار وہ لمحہ یاد آ جاتا ہے، اور صحتیابی کے باوجود میں آج بھی گردن، کمر اور بازوؤں میں درد محسوس کرتی ہوں۔
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ انسانی جسم انتہائی حساس نظام رکھتا ہے، اور معمولی حرکات بھی بعض اوقات بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
سرائے مغل میں پانچ بچوں کی ماں نے بیماری سے تنگ آکر ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ام کلثوم کو مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے زندہ نکال لیا، خاتون کو طبی امداد کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرائے مغل پولیس کے مطابق خاتون نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔