بھارت اس بار اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت، انشأاللہ، اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی زمینی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں اور وہ عوامی دباؤ کے زیرِ اثر بول رہے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ فیصلہ کن شکست جس کا اسکور “0-6” رہا، اس کے بعد اگر پھر کوشش کی گئی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، پاکستان اللہ کے نام پر قائم ایک ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس لیے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آخر میں انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے بھی بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات کو تشویش کے ساتھ نوٹ کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایسے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات من گھڑت بہانوں کے ذریعے کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں اور ان سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیاں کے سوا کچھ نہیں اور مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ذرائع نے عوام کو سکون کی تلقین کی اور کہا کہ ریاست اور مسلح افواج ہر ممکن آپشن کے لیے تیار ہیں، تاہم معاملات کا حل امن اور سفارتی چینلز سے ممکن ہے بشرطیکہ مخالف فریق مصلحت اپنائے۔
ماہرینِ دفاع کے نزدیک دونوں اطراف کے بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں مگر وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے اور بین الاقوامی ثالثی کا کردار اہم ہے۔
عوامی ردِعمل اور سیاسی حلقوں کی جانب سے دونوں ملکوں سے تحمل اور صورتحال کو جمود سے نکالنے کے لیے حکمت عملی اپنانے کی اپیلیں بھی سامنے آئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود کی بھارت کیلیے بندش میں مزید توسیع
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کی ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔
نوٹم کے مطابق تمام مسافر طیاروں اور آرمی جہازوں کیلیے پاکستان کی فضائی حدود 23 دسمبر 2025 تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کیلیے فضائی حدود بند کی جس کے باعث اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔