قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے۔ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اْن ساری چیزوں کو جو اْن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اْس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے۔ اے نبیؐ، اِن سے کہو، ’’کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے اِس سے پہلے آئی ہوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (اِن عقائد کے ثبوت میں) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو‘‘۔(سورۃ الاحقاف:1تا4)
سیّدنا ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بھی اس میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جس خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہے، وہ اسے عطا کر دیتا ہے۔ پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس گھڑی کے قلیل ہونے کی نشاندہی کی۔ (مسند احمد) ٭ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (بخاری)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا رئیس علی محمد نظامانی کی وفات پر اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سندھ کی سیاسی و سماجی شخصیت رئیس علی احمد نظامانی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے یاد رہے کہ مرحوم کے نانا مولانا شفیع محمد نظامانی نے جامعہ منصورہ کو 300 ایکڑ زمین عطیہ کی تھی مرحوم منصورہ اور گرد و نواح میں ایک مؤثر اور معتبر شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے۔