Daily Mumtaz:
2025-10-04@20:14:58 GMT

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں 25 اکتوبر سے بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ فلائٹس چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلانسوشل میڈیا پر کیا گیا، جسےتاریخی واپسی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انتظار ختم ہوا، ہم ایک بار پھر پیاروں کو قریب لا رہے ہیں۔
اس پیش رفت سے ایک روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اطلاع دی تھی کہ پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل چکی ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے PIA کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اورتھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ ملنے کے بعد یہ اجازت ممکن ہوئی۔
یاد رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے قریب طیارہ حادثے اورپائلٹس کے مشکوک لائسنس معاملے کے بعد پی آئی اے پر یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ مہینوں میں پاکستان کے ہوابازی سیکیورٹی اقدامات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ پابندیاں ختم کی گئیں۔
ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع ہوں گی،آئندہ مرحلوں میں برمنگھم اور لندن کے لیے بھی فلائٹس بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آج آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ سکھر سے کراچی پی کے 636 اور کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی نجی ملکی ایئرلائن کی پروازوں میں 6 تا 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ پی آئی اے کی کراچی و اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔

کراچی لاہور کے درمیان نجی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں ایک سے 4 گھنٹے تاخیر ہے۔

دوسری جانب، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

شہر میں شمال مشرق سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان
  • پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا
  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال
  • پی آئی اے اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟
  • پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
  • کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار