امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور میں قتل امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کیا گیا جو امیر بالاج ٹیپو قتل میں مرکزی ملزم تھا۔
پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیر بالاج ٹیپو
پڑھیں:
غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈاکس کالونی کیماڑی سے غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے4 عدد 30بور پسٹل جبکہ 2 عدد پسٹل 30 بور اور 9 ایم ایم کھلے ہوئے، 11عدد مختلف اقسام کی میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 760گرام حشیش، 398گرام آئیس، 82گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔