عالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
عالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پسنی بندرگاہ اور دیگر منصوبے سامنے ہیں، عالمی کمپنیاں پاکستانی دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں لیکن پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ دفاعی، معاشی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے، ملکی سیاسی معاملات پر سکیورٹی ذرائع نے کہا فوج کا نہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ تھا نہ ہے اور نہ فوج رابطہ کرنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں، وہیں ہونے چاہئیں، 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ریاست کسی دہشت گرد سے مذاکرات نہیں کرے گی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتِ حال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔
فیض حمید کے بارے میں سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی قانونی تقاضوں کے تحت ہو رہی ہے، یہ لمبا پراسس ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی جریدے فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو گوارد کے قریب پسنی میں ایک بندگاہ چلانے کی پیشکش کی ہے جس سے امریکا کو دنیا میں انتہائی حساس خطے کو قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے۔
تاہم سکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع نے اس خبر کے بعض نکات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا سرکاری حیثیت میں کوئی مشیر نہیں، نجی افراد یا اداروں کی طرف سے کی جانے والی بات چیت اور تجاویز صرف ابتدائی نوعیت کی ہوتی ہیں، ان تجاویز کو ریاستی اقدام کے طور پر تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
پاک، چین سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، توانائی و معدنیات شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔
بدھ کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان چینی سفارتخانے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین کے مضبوط اور دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ساتھ ہی علاقائی استحکام اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے وژن پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے چین کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف) 2026 میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کا شعبہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔چینی سفیر نے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی ترغیب دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون ایک اہم ستون ہے اور چینی کمپنیاں پاکستان کے پیٹرولیم اور معدنیاتی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایم سی سی اور سی این او سی اس شعبے میں نمایاں طور پر کام کر رہی ہیں جبکہ سائینداگ سمیت دیگر منصوبے چین کی سرمایہ کاری کے اہم مظاہر ہیں ۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے مشکل معاشی حالات کے دوران چین کی مستقل اور مخلصانہ معاونت پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے اور چین کی سالمیت اور علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔چینی سفیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اسے پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے پاکستانی عوام کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے اس عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا کہ ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے نئے راستے کھولے جائیں، خصوصاً توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔