پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز

چینی صدر ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی مضبوطی سے یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، انہوں نے نہ صرف چین کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کیا ہے بلکہ وہ ترقی کے ثمرات سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انسانوں کے ہم نصیب معاشرے میں شامل کرنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے ، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فریم ورک کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا اس منصوبے سے ہونے والی ترقی ایک سنگ میل ثابت ہوئی ہے، توانائی کی قلت پر قابو پایا گیا ہے، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انٹرویو میں “ہزاروں زرعی ماہرین کی چین میں تربیت” کے خصوصی منصوبے سے پاکستانی زراعت پر متوقع مثبت اثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تربیت یافتہ افراد وطن واپس آکر “ہائبرڈ بیجوں اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے، جس سے گندم، گنا اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا”، اور اس بنیاد پر “چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار قائم کیے جائیں گے جو ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے برآمد کریں گے”۔

شہباز شریف نے اس سلسلے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ہماری ہمہ موسمی دوستی ہے، یہ ہمارا آہنی بھائی چارہ ہے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، دفتر خارجہ حماس نے غزہ امن پلان پر ذمہ دارانہ اور باوقار ردعمل دیا، حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، فلوٹیلا میں شریک افراد کو اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔

اسرائیل کے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان بے لوث کارکنان کا جرم یہ تھا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے، پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے، اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، شہباز شریف
  • پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، شہباز شریف
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • حکومتی کامیابیاں فوج کے کھاتے میں ،ناکامیوں کا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ،مفتاح اسماعیل
  • شہباز شریف آزاد کشمیر کو پہلے بھی 23 ارب روپے کا پیکیج دے چکے
  • طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
  • پاکستان صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف