اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیار کی گئی وزیراعظم کی الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم باضابطہ طور پر متعارف کرا دی گئی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت شہری سود سے پاک فائنانسنگ کے ذریعے الیکٹرک بائیک اور رکشہ خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم

حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے یہ سہولت مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Government Launches Cost Sharing Scheme for E-Bikes and Rickshaws in Pakistan

FOR FURTHER DETAILS: https://t.

co/BzCcDntfEV#National #Government #Launches #Cost #Sharing #Scheme #EBikes #Rickshaws #Pakistan #Islamabad #TTI pic.twitter.com/dzLwPhnsEQ

— The Truth International (@ttimagazine) September 29, 2025

اسٹیٹ بینک کے مطابق الیکٹرونک بائیکس اور رکشہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرونک بائیکس فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت  3170 رکشے اور لوڈرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس اسکیم کے لیے اسٹیٹ بینک نے فائنانسنگ اور آپریشنل فریم ورک تیار کیا ہے جبکہ کمرشل بینکس پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں رقوم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اسکیم کے تحت گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ الیکٹرونک رکشے اور لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کی گرین ای ٹیکسی اسکیم کیا ہے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟

پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور 1 ہزار ای رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ای بائیکس قرض 2 سال، ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی، صارف کو قرض صفر فیصد مارک اپ پر ملے گا۔

وزیراعظم کی اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2171 ہزار رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پلڈاٹ کا اشتراک

ای بائیکس 25 فیصد خواتین کو  جبکہ 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد مثلاً کوریئرز کو فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیےجائیں گے، فلیٹ آپریٹر کی اہلیت اسٹیئرنگ کمیٹی طے کرے گی۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم طلبا، ملازمین اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے سفری اخراجات کم کرنےسمیت شہروں میں فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی لائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک اسلامی الیکٹرونک بائیکس ای بائیکس ای رکشہ رکشہ اسکیم کائیبور پلس مارک اپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک اسلامی الیکٹرونک بائیکس ای بائیکس ای رکشہ رکشہ اسکیم کائیبور پلس مارک اپ الیکٹرونک بائیکس رکشے اور لوڈرز رکشہ اسکیم اسٹیٹ بینک بائیکس اور جائیں گے اسکیم کے اور رکشہ فراہم کی کے تحت کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام ٹائمز: اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے ہماری شروع دن سے یہی پالیسی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور آج ہمارے حکمران اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت میں بول رہے ہیں، جو کہ بانی پاکستان کے ویژن کے منافی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون گرتا ہے، اس میں امریکہ ملوث ملے گا اور امن نوبل انعام کا طلبگار ٹرمپ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا ایسے شخص کے لئے امن انعام کی سفارش لمحہ فکریہ ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس

مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دنیا بھر کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور سماجی کارکنان کی جانب سے پرامن طور پر خوراک اور ادویات غزہ لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر فلسطین کے قریب عالمی پانیوں کی حدود میں اسرائیلی نیوی کی جارحیت اور اس عظیم مشن میں شامل جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان اور ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد پشاور کی جامع مسجد درویش کینٹ سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو خانہ فرہنگ ایران، پشاور کلب، چرچ روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی امریکی قونصلیٹ کے سامنے شمع چوک پہنچی۔

جہاں پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مظلومین غزہ کے لئے خوراک اور ادویات لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی نے عالمی قوانین کے خلاف ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جو ان کی حدود سے باہر تھا۔ ایک طرف اسرائیل گذشتہ دو سالوں سے غزہ اور فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے جس نے اب تک 80 ہزار بے گناہ شہریوں کو شہید ایک لاکھ سے زائد کو زخمی یا مغذور کیا ہے اور غزہ میں خوراک، ادویات اور رسد پہنچانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری طرف طرف امریکی صدر ٹرمپ ان تمام مظالم اور انسانیت سوز مظالم میں اسرائیل اور نینتن یاہو کا سب سے بڑا سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں مردان میں بھی امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع اور ضلعی امیر غلام رسول کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے ہماری شروع دن سے یہی پالیسی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور آج ہمارے حکمران اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت میں بول رہے ہیں، جو کہ بانی پاکستان کے ویژن کے منافی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون گرتا ہے، اس میں امریکہ ملوث ملے گا اور امن نوبل انعام کا طلبگار ٹرمپ کے ہاتھ بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کا ایسے شخص کے لئے امن انعام کی سفارش لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی کے تحت صوابی میں امیر ضلع مفتی مراد احمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، باڑہ خیبر میں ضلعی امیر شاہ فیصل آفریدی، شبقدر میں ضلع چارسدہ کے امیر شاہ حسین ایڈووکیٹ، میاں منڈی مہمند میں امیر ضلع ملک سعید خان، نوشہرہ میں ضلعی امیر حاجی عنایت الرحمان کی قیادت میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسراِیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

جن سے مقررین نے خطاب کرتے یوئے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا انسانیت کا کاروان تھا، جسے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش ظلم اور انسانیت دشمنی ہے۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان 25 کروڑ پاکستانی عوام کا نمائندہ بن چکا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو گلی کوچوں میں عوام سراپا احتجاج ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مجاز نہیں، کیونکہ پاکستانی عوام اسرائیل کو کسی صورت تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ مشتاق احمد خان نے جرات اور استقامت کے ذریعے خود کو عالم اسلام کا حقیقی نمائندہ ثابت کر دیا۔ کرک میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، قائم مقام امیر ضلع پروفیسر ڈاکٹر اظہار الحق اور سیکرٹری جنرل اعجاز قمر نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا کہ غزہ کے محصور عوام کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء لے کر جانے والا عالمی صمود فریڈم فلوٹیلا اسرائیلی جارحیت کی نذر ہوگیا۔ انسانی ہمدردی کے اس مشن پر حملہ عالمی قوانین، انسانی اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ "امن منصوبہ" دراصل فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ اور اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے، حماس اور غزہ کے عوام کو اعتماد میں لیے بنا کسی نام نہاد امن معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے۔ کوہاٹ میں جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے نائب امیر مولانا محمد تسلیم اقبال، ضلعی امیر شمروز خان اور سیکرٹری جنرل محمد نظیف کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کا لاڈلہ ہے، اس لیے عالمی قوانین کو خاطر میں نہیں لاتا۔

اسی سلسلے میں بنوں میں بھی نائب امیر حاجی اختر علی شاہ، امیر ضلع مفتی عارف اللہ اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سورانی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی پریس کلب تک احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی احتجاج ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے حکمران فلسطین پر قائد اعظم کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ فلسطین کے مسئلے کا کوئی دو ریاستی حل نہیں ہے۔ ایک ریاست فلسطین ہی واحد حل ہے۔ اسرائیل نے جبر کے ذریعے فلسطین پر قبضہ جما رکھا ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے عوام پر حیات تنگ کی، اب ان تک امدادی سامان پہنچانے والے صمود فلوٹیلا کو بھی جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔ امدادی کارکنوں کی گرفتاری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • خیبر پختونخوا امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 آکشن، پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اور نسیم شاہ 80 ہزار ڈالر میں منتخب
  • اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں
  • عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
  • ای بائیکس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی، 41 ہزار درخواست گزار کامیاب قرار
  • سورا 2 کی لانچنگ: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم