نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مشن، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی کابینہ سے منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کی گئی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔
نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کواجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ بھی کیا۔
وطن واپس پہنچنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ایئر بیس پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوئے، وزیراعظم نے لندن میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، وزیراعظم شہباز شریف تین دن لندن میں موجود رہے، وزیراعظم نے اوورسیز کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔