ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
مری: (آئی پی ایس) ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔
اسی طرح مری میں سٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی تین ماہ کیلئے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ تاریخی اضافہ، سونا پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا قطر کی محنت سے ایک اور امریکی شہری 10 ماہ بعد طالبان کی قید سے رہا آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان اور ڈنمارک کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
پاکستان اور ڈنمارک نے معاشی، ترقیاتی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں نئی تعینات ہونے والی ڈنمارک کی سفیر ہز ایکسی لینسی ماجا مورٹینسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ڈنمارک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بعض غیر ملکی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم اب پاکستان نے واجبات کی ادائیگیاں مکمل طور پر کلیئر کر دی ہیں اور مالیاتی و اقتصادی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت جاری ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کو فیصل آباد میں ڈنمارک کے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جو واسا کے شراکت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ چھ سالہ ماڈل کے تحت پائیداری اور مؤثر علم کی منتقلی یقینی بنائے گا۔
ڈنمارک کی سفیر نے بتایا کہ اس ہفتے ڈنمارک کے تین وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے رابطوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان میں لاجسٹکس، بحری انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور توانائی کے شعبوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی خواہاں ہیں۔
سفیر نے توانائی کے شعبے میں ڈنمارک کے حکومت بہ حکومت تعاون کے جامع پروگرام کا ذکر کیا، جو ڈینش انرجی ایجنسی کی معاونت سے جاری ہے اور اس میں انرجی ماڈلنگ، انفراسٹرکچر پلاننگ، گرڈ کی بہتری اور استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ڈنمارک بزنس کلب کے ساتھ روابط بڑھانے اور آئندہ ہفتوں میں لاہور اور کراچی کے دوروں کے ذریعے صنعتکاروں سے ملاقاتیں کر کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔