چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) پاک-چین اقتصادی تعاون کے تحت ایک انوکھا اور دلچسپ منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے تحت چین کی معروف کمپنی ’’سنگ ینگ‘‘ پشاور میں گدھوں کی افزائش کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے میں 40 جدید فارمز اور ایک سائنسی لیبارٹری قائم کی جائے گی، جہاں سالانہ 80 ہزار گدھوں کی افزائش ممکن بنائی جائے گی۔
وزارت فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے ابتدائی تین سے پانچ سال گدھوں کی افزائش نسل پر توجہ دی جائے گی، جس کے بعد ہر ماہ تقریباً 10 ہزار گدھوں کو پروسیس کرکے چین کو گوشت اور ہڈیاں برآمد کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایک جدید ڈونکی بریڈنگ لیبارٹری بھی قائم کی جارہی ہے، جو سائنسی بنیادوں پر افزائش کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گدھے کا گوشت اور ہڈیاں صرف چین کو برآمد کی جائیں گی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فروخت پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
اس منصوبے کو پاکستان کی لائیو اسٹاک انڈسٹری میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان عالمی سپلائی چین کا حصہ بھی بن سکے گا۔
ماہرین کے مطابق چین میں گدھے کے گوشت اور ہڈیوں کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا۔
وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں پاکستان اس انوکھے شعبے میں ایک بڑی برآمدی منڈی کی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاریخی اضافہ، سونا پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا تاریخی اضافہ، سونا پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا قطر کی محنت سے ایک اور امریکی شہری 10 ماہ بعد طالبان کی قید سے رہا آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پشاور میں
پڑھیں:
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 7 بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا۔
سیشن کورٹ پشاور نے غیرت کے نام پر 7 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے کی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد ابراہیم، جو چارسدہ کے علاقے تنگی کا رہائشی ہے، نے جون 2021 میں پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بیوی بانو، کم سن بیٹوں سلیم، سلمان، جلال، چچازاد بھائی حبیب اللہ، اس کی اہلیہ شکیلہ اور بیٹی سمیہ کو قتل کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا تھا۔
عدالت نے مقدمے میں شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔
ملزم نے اس سے قبل سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر پشاور ہائی کورٹ نے کیس دوبارہ ٹرائل کے لیے متعلقہ عدالت کو بھیج دیا تھا۔ دوبارہ ٹرائل کے بعد عدالت نے ایک بار پھر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی۔