مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔
اسی طرح، مری میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی تین ماہ کے لیے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹیریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی۔
فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی، یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی کے علاوہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جب کہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔