کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ توجہ یا محنت چھوڑ دے: وقار یونس
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سابق فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ خود اپنی توجہ کھو دے یا محنت چھوڑ دے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کے کیریئر ختم کرنے سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا کیریئر ختم کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، میں نے صرف پی سی بی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ دونوں کھلاڑی پہلے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔
وقار یونس نے سابق کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تبصرے تک محدود ہیں اور موجودہ کھلاڑیوں کی رہنمائی میں دلچسپی نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑی ایک دوسرے سے تجربہ شیئر کیا کرتے تھے لیکن آج کے سابق کھلاڑی میدان سے کٹ گئے ہیں، مجھے خوش قسمتی سے کوچنگ اور اصلاحی کردار ادا کرنے کے مواقع ملے۔
وقار یونس نے بتایا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد میں نے محمد عامر کی واپسی کے لیے کردار ادا کیا اور کوچز، محمد حفیظ، اظہر علی اور نجم سیٹھی کو آمادہ کیا کہ وہ عامر کو دوبارہ موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ عامر نے واپسی کے بعد شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم مکی آرتھر کے آنے کے بعد ٹیم کے حالات بدلے اور انگلینڈ کے دورے میں عامر کو سخت مقابلے کا سامنا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوتی ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو واپسی سے قبل اپنی فارم فرسٹ کلاس کرکٹ میں ثابت کرنا ہوتی ہے، عامر کو مکمل حمایت اور موقع دیا گیا، لیکن وہ خود کو نظرانداز سمجھنے لگے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وقار یونس نے کہا کہ
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل رائونڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) ، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی ودیگر شامل ہیں۔