غزہ کی جنگ نے اسرائیل کو دنیا میں تنہاء كر دیا، ڈونلڈ ٹرامپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
صیہونی ٹی وی سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ نے اسرائیل کو دنیا میں تنہا کر دیا۔ اسلئے جنگبندی کا ایک مقصد اسرائیل کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے اسرائیلی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ کے حوالے سے واشنگٹن کی پیش کردہ تجاویز سے تمام فریق متفق ہیں اور اسے کامیابی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے خواہشمند، ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں یہ ان کا پہلا معاہدہ نہیں بلکہ وہ اس سے پہلے بھی کئی معاہدوں پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا کہ یہ فتح حاصل کرنے کا موقع ہے۔ قابل غور بات ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو مکمل سیاسی اور ہتھیاروں کی حمایت فراہم کرنے والے ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں حد سے زیادہ زیادتی کی، جس کی وجہ سے اسرائیل کو دنیا بھر میں حمایت کھونا پڑی، لیکن میں اس حمایت کو واپس لاؤں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا کہ اُس کے پاس اس امن معاہدے کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ تمام اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی جنگ ختم کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے دباؤ ڈالے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کی جنگ نے اسرائیل کو دنیا میں تنہا کر دیا۔ اس لئے جنگ بندی کا ایک مقصد اسرائیل کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 نے ایک وائٹ ہاؤس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر "اسٹیو ویٹکاف" اور "جیرڈ کشنر" آج مصر جا رہے ہیں۔ اسی كے ساتھ الجزیرہ نے رپورٹ دی کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم کل دوحہ سے قاہرہ جا رہی ہے تاكہ وہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں حصہ لے سکے۔ یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ جمعے، ڈونلڈ ٹرامپ کی غزہ تجویز کا جواب دیتے ہوئے جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ کو فلسطینی ماہرین کے حوالے کرنے جیسے نکات سے تو اتفاق کیا، لیکن ساتھ ہی کہا کہ غزہ کے مستقبل کے دیگر نکات قومی موقف اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق طے ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کو دنیا ڈونلڈ ٹرامپ نے اسرائیل غزہ کی جنگ نے کہا کہ کہ غزہ
پڑھیں:
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔