خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مردان میں ہنگامہ آرائی کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے، جن میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس مقدمے میں ایم این اے مجاہد خان، ظاہر شاہ طورو سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے تناظر میں اس کیس کی واپسی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر سامنے آئے گا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیلوں کا قلمدان دے دیا گیا، صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مل گئی۔حمید الرحمان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات ہو گئے، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا۔