وزیراعلیٰ کے پی کی ایمل ولی خان کو سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کےخاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کہاکہ وہ ایمل ولی سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہیں، سیاسی لیڈرز کو تھریٹ ہیں تو سکیورٹی ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے، مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 23 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک دھرتی سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا ہو گا۔