الیکشن کمیشن نے "ایس آئی آر" کا پورا کھیل بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہا الیکشن کمیشن مکمل طور سے بے شرمی پر اتر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بِہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے "ایس آئی آر" کا پورا کھیل ہی بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے آخری مرحلہ میں الیکشن کمیشن کے اصلاحات کے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے روزنامہ "دینک بھاسکر" کا ایک صفحہ بھی شیئر کیا۔ پوسٹ میں کانگریس لیڈر لکھتے ہیں کہ بہار کے تمام علاقوں سے ایسی خبریں آ رہی ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے جی پورے (ایس آئی آر) عمل کا مقصد بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں کو سیاسی فائدہ پہنچانا ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ ایس آئی آر عمل کے بعد آخری فہرست میں بھی تمام طرح کی بے ضابطگیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہا الیکشن کمیشن مکمل طور سے بے شرمی پر اتر چکا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اس کا جواب دیں گے کہ ایک گھر میں 247 ووٹرس کیسے پائے گئے اور ایک شخص کا نام ایک ہی بوتھ پر 3-3 جگہ کیوں ہے۔ آخری ووٹر لسٹ میں اتنی غلطیاں کیسے سامنے آ رہی ہیں، یا وہ پہلے کی طرح خاموشی اختیار کیے رہیں گے۔
کانگریس لیڈر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ اسمبلی حلقوں میں ووٹرس کے نام حذف ہونے کی تعداد گزشتہ انتخاب میں جیت کے فرق سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم پہلے روز سے یہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن پورے ملک کا ہے اور اسے حکمراں پارٹی کی کٹھ پتلی کی طرح نہیں نظر آنا چاہیئے۔ موجودہ الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی اور سیاسی جھکاؤ والی پالیسیوں سے ہندوستان کی جمہوری اور ہمارا بین الاقوامی شبیہ بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے، ہم ایک بار پھر دوہرا رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو جلد بازی میں بی جے پی کو مدد فراہم کرنے کے لئے شروع کئے گئے ایس آئی آر عمل کو مکمل کرنے کے بجائے غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنا چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ الیکشن کمیشن کانگریس لیڈر ایس آئی آر نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی ہیں کہ
پڑھیں:
رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘
رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار
اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ