Nawaiwaqt:
2025-10-04@14:01:13 GMT

برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا

پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست فضائی سروس کی بحالی کے منتظر تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پروازوں کی بحالی نہ صرف مسافروں کے لئے آسانی پیدا کرے گی بلکہ تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں کئی برس سے معطل تھیں، تاہم اب پرمٹ ملنے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع ہونے جا رہا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہائی کمیشن پی آئی اے کی بحالی

پڑھیں:

بھارت اور چین 5 سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنےکےلیےتیار،بکنگ کا آغاز ہوگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت اور چین 5 سالہ تعطل کے بعد رواں ماہ دوطرفہ براہِ راست پروازیں بحال کریں گے، حکام کے مطابق بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ان دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں اور بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان سرحدی تنازعات پر کشیدگی بڑھنے کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہو سکی تھیں۔

بعد ازاں، ایشیائی حریفوں کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقاتیں گزشتہ سال روس کے شہر قازان میں اور اس سال اگست میں چین میں ہوئی تھیں۔

تکنیکی مذاکرات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اب یہ طے پایا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں اکتوبر کے آخر تک بحال ہو جائیں گی۔

بھارت کی سب سے بڑی کمرشل ایئرلائن انڈیگو نے اعلان کیا کہ وہ 26 اکتوبر سے کولکتہ اور گوانگژو کے درمیان براہِ راست روزانہ پروازیں شروع کرے گی اور بعد میں اس سروس کو نئی دہلی تک توسیع دی جائے گی۔

ایئرلائن نے جمعہ کو بکنگ شروع کرتے کہا کہ یہ براہِ راست پروازیں ’سرحد پار تجارت اور اسٹریٹجک کاروباری شراکت داریوں کے مواقع کو دوبارہ قائم کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دیں گی۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا
  • اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف
  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال
  • پی آئی اے اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی
  • پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟
  • بھارت اور چین 5 سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنےکےلیےتیار،بکنگ کا آغاز ہوگیا
  • کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار